نیشنل ڈیسک:مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ایک دردناک حادثہ میں 15مزدوروں کی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ مزدورپٹڑی پر سوئے ہوئے تھے تبھی ان کے اوپر سے مال گاڑی گزر گئی۔ مرنے والوں میں مزدوروں کے بچے بھی شامل ہیں۔ یہ واقع جمعہ صبح 6بجے کے قریب کرماڈ پولیس سٹیشن کے تحت پیش آیا۔ مزدور اتنی گہری نیند میں سوئے تھے کہ ان کو سنبھلنے تک کاموقع بھی نہیں ملا۔ موقع واردات پر کچھ پولیس افسران اور آر پی ایف مزدور موجود تھے۔
08 May,2020