انٹرنیشنل ڈیسک: بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کو توہین عدالت کیس میں بدھ کو انٹرنیشنل کرمنل ٹریبونل (آئی سی ٹی)نے چھ ماہ قید کی سزا سنادی۔ مقامی میڈیا نے یہ خبر دی۔
ڈھاکہ ٹریبیون اخبار نے بتایا کہ یہ فیصلہ جج محمد غلام مرتضی مجمدار کی سربراہی میں انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل-1 کے تین رکنی بنچ نے جاری کیا۔ اسی فیصلے میں ٹربیونل نے گیباندھاکے گوبند گنج کے شکیل اکند بلبل کو دو ماہ قید کی سزا سنائی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ عوامی لیگ کی کسی رہنما کو وزیر اعظم کے عہدے سے سبکدوش ہونے اور 11 ماہ قبل ملک چھوڑنے کے بعد کسی مقدمے میں سزا سنائی گئی ہے۔