Latest News

کورونا  وائرس :کسی کو کتے کو گھمانے تو کسی کو بال کٹوانے کے لئے چاہئے کرفیو پاس

کورونا  وائرس :کسی کو کتے کو گھمانے تو کسی کو بال کٹوانے کے لئے چاہئے کرفیو پاس

جالندھر:یہاں پنجاب حکومت نے کورونا کے ڈر سے پورے صوبے میں کرفیو لگایا ہوا ہے۔ پولیس کی جانب سے پوری مستعدی سے ڈیوٹی نبھائی جا رہی ہے ۔ وہیں عام افراد چھوٹی چھوٹی باتوں کے لئے پاس کی مانگ کر رہے ہیں ۔ موہالی کے سب ڈویز نل مجسٹریٹ ہمانشو جین کا کہنا ہے کہ لوگ حالت  کی شدت کو نہیں سمجھ رہے۔ ان کے پاس ایسے بال کٹوانے کے لئے ، کتے کو سیر کروانے ، واک پر جانے کے لئے پاس لینے کے لئے درخواست کی جارہی ہے۔ 
کچھ کی درخواستیں ان کے وی آئی پی لوگوں سے ملی ہیں، جن میںوہ اپنے کک اور گن مین کے لئے پاس مانگ رہے ہیں، اس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ اس طرح کی درخواست کرنے والے حالت کی شدت کو نہیں سمجھتے  ہیں، جبکہ انہیں حالت سے موثر طریقے سے نپٹنے میں انتظامیہ کی حمایت کرنی چاہئے۔ کھرڑ کے ایس ڈی ایم کے پاس جب سے کرفیو لگا ہے تب سے پاس کے لئے دو ہزار فون آ چکے ہیں ۔ان میں سے زیادہ تر صبح اور شام کی سیر کے لئے پاس  کی مانگ کر رہے ہیں۔ 
حالانکہ انتظامیہ پہلے ہی کہہ  چکی ہے کہ لاک ڈاون کو موثر طریقے  سے لاگو کرنے کے لئے لوگوں کو ضروری چیزوں کی سپلائی ان کے گھروں تک پہنچائی جائے گی۔ اس لئے ان کے پاس کسی ٹھوس وجہ ہونے پر ہی کرفیو پاس کی مانگ کی جاے ۔ چنڈیگڑھ انتظامیہ   نے کہا کہ پاس کے لئے لوگ عجیب و غریب  وجوہ بتا رہے ہیں، جس میں ایک نے کتوں کو گھمانے کے لئے تو دوسرے نے دکانیں بند ہونے کی وجہ سے نائی کو گھر پر بلانے کے لئے پا س  کی مانگ کی ۔ افسران کاکہناہے کہ انہوں نے کرفیو پاس سبزی فروشوں ، کیمسٹ ایسو سی ایشن اور راشن کی دکانوں کو سامان لوگوں کے کھروں  تک پہنچانے کے لئے پہلے ہی جاری کر دیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top