27k
98k
پریاگ راج- غازی پور:الہ آباد ہائی کورٹ نے اتر پردیش کے ضلع غازی پور میں مساجد میں نماز کی ممانعت سے متعلق ایک اہم فیصلہ سنایا ہے۔ ہائیکورٹ نے غازی پور کے ڈی ایم کے حکم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد میں اذان سے متعلق کووڈ 19 کے رہنما خطوط کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہے۔
اجین:مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے معاملے مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں۔ شہر میں سوموار صبح کورونا وائرس کے سات نئے کیس سامنے آئے ہیں۔نئے مریض کنٹونمنٹ علاقوں سے ہی ملے ہیں گزشتہ دنوں ان کے سیمپل لئے گئے تھے ۔ اجین میں اب تک 25کیس سامنے آئے ہیں ۔ ان میں سے پانچ مریضوں کی موت ہو چکی ہے ۔ چار مریض صحت یا ب ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں۔
جالندھر:یہاں پنجاب حکومت نے کورونا کے ڈر سے پورے صوبے میں کرفیو لگایا ہوا ہے۔ پولیس کی جانب سے پوری مستعدی سے ڈیوٹی نبھائی جا رہی ہے ۔ وہیں عام افراد چھوٹی چھوٹی باتوں کے لئے پاس کی مانگ کر رہے ہیں ۔ موہالی کے سب ڈویز نل مجسٹریٹ ہمانشو جین کا کہنا ہے کہ لوگ حالت کی شدت کو نہیں سمجھ رہے۔ ان کے پاس ایسے بال کٹوانے کے لئے ، کتے کو سیر کروانے ، واک پر جانے کے لئے پاس لینے کے لئے درخواست کی جارہی ہے۔
امرتسر :امرتسر کے گیٹ حکیماں کے ماتحت واقع ببو سنگھ کالونی ملے چک بھگتا والا علاقے میں تیز بارش کے چلتے کچے گھر کی چھت گرنے سے 6ماہ کے 2جڑواں بچوں سمیت ماں باپ کی موت ہوگئی۔
چنڈیگڑھ: لیپ ٹاپ کو چارج کرتے وقت شاٹ سرکٹ سے سنیچر شام قریب چار بجے سیکٹر 32 ڈی کے ایک گرلز پی جی میں آگ لگ گئی ۔ آگ ایک کمرے میں لگی اور تیزی سے پھیل گئی ۔جس سے تین طلباء کی موت ہو گئی ۔ ان طلباء میںحصارکی مسکان بھی شامل ہے
چنڈی گڑھ:پنجاب پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دنکر گپتا نے سری کرتارپور صاحب میں شردھالوؤں کے لئے پاسپورٹ کی شرط ہٹانے جانے کی مانگ پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے سے اس راستے سے دہشت گردوں کی دراندازی کو فرو غ ملے گا۔
کھرڑ : پنجاب کے کھرڑ میں لانڈرا روڑ پر واقع آج ہفتہ کو تین منزلہ عمارت اچانک گر گئی۔ جانکاری کے مطابق اس میں بہت سے لوگوں کے دبنے کی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ اس عمارت میں دفتر کی وجہ اس دوران سارا عملہ اندر ہی بیٹھا ہوا تھا
چنڈی گڑھ : شہریت ترمیمی قانون( سی اے اے )کے خلاف جمعہ کو پنجاب اسمبلی میں اتفاق رائے سے قرارداد منظور کی گئی۔پنجاب میں حکمران کانگرس نے شہریت قانون کو منسوخ کرنے کے سلسلے میں ریاستی اسمبلی میں آج ایک تجویز پیش کی۔وزیر برہم موہندرا نے اسمبلی کے دو روزہ خصوصی اجلاس کے دوسرے دن اس قانون کے خلاف تجویز پیش کی۔
نئی دہلی: نربھیا اجتماعی آبروریزی کے قصورواروں کے لئے پھانسی کے تختے تیار کر لئے گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ چاروں قصورواروں کو ایک ساتھ پھانسی کے پھندے پر لٹکا یا جائیگا ۔تہاڑ جیل میں پہلے ایک ہی تختہ تھا، لیکن اب اس کی تعداد بڑھا رکر چار کر دی گئی ہے
ایودھیا : رام مندر تعمیر کو لے کر انتظامیہ جتنا محتاط ہے ، مسجد تعمیر کو لے کر بھی اتنی ہی احتیاط برتی جارہی ہے ۔ عدالت نے مسجد تعمیر کے لئے 5 ایکڑ زمین دینے کا حکم دیا ہے ۔ ایسے میں ایودھیا انتظامیہ نے مسجد کیلئے سنی وقف بورڈ کو دی جانے والی زمین کو لے کر پانچ زمینوں کی شناخت بھی کرلی گئی ہے ۔ پنچ کوسی پریکرما کے باہر 5 گاؤوں کی زمین کی تجویز انتظامیہ کو پیش کی ہے ۔
بلند شہر : اترپردیش کے بلند شہر میں مسلم طبقہ کے لوگوں نے شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران بھڑکے تشدد میں سرکاری جائیداد کو ہوئے نقصان کے عوض میں ضلع انتظامیہ کو 6 لاکھ 27 ہزار روپے کا چیک سونپ پر عجیب مثال پیش کی ہے ۔
نیشنل ڈیسک: پاکستان کے سندھ صوبے سے آنے والے ٹڈی کے جھنڈ نے گجرات میں آتنگ مچایا ہوا ہے ۔ٹڈی دل کے حملے سے بناس کانٹھا اور مہسانہ اضلاع میں سرسوں، ارنڈی اور گیہوں کی فصل تباہ ہو گئی ہے ، جس کسان بیحد دکھی ہیں۔ بے سب کسان کہیں تالی بجا کر تو کہیں ہاتھوں میں بندوق لیکر ٹڈیوں کو بھگانے کی کوشش کر رہے ہیں
لدھیانہ : بندوق کی نوک پر آبروریزی کی شکار ایک مسلمان خاتون نے ہیومن رائٹس پروٹیکشن کونسل کے چیئرمین کنور اونکار سنگھ نرولا کو انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک خط لکھا۔ اس میں خاتون نے انتباہ دیتے ہوئے ان سے کہا کہ انصاف نہ ملا تو وہ خود کشی کر لے گی
پنجاب کے سابق وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے کرتارپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں شامل ہونے کے لئے مرکزی حکومت سے پھر اجازت مانگی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سدھو کو کرتارپور کاریڈور کی 9 نومبر کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں سرکاری طور پرشامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی
چنڈی گڑھ : پنجاب کے ضلع فتح گڑھ صاحب ایک پیڑ کی وجہ سے کافی سرخیاں بٹور رہا ہے ۔ اسے چاہے لوگوں کا یقین کہیں یا توہم پرستی ۔ لیکن اس پیڑ کی وجہ سے لوگوں میں خوف ہے ۔ ہم بات کررہے ہیں ضلع فتح گڑھ صاحب کے چروٹی کلاں گاؤں کی ۔ یہاں ایک ایسا برگد ہے جس کی جڑیں جس کھیت میں جاتی ہیں ۔ وہاں کسان کھیتی بند کردیتے ہیں ۔
چنڈی گڑھ : خوشیوں اور روشنی کا تہوار دیوالی پر پٹاخوں کی چنگاری سے 11 لوگوں کی آنکھیں شدید طور جھلس گئی ہیں ۔ جس میں سے 4 کی روشنی لوٹنے کے امکانات نہیں ۔ اس واردات میں پنجاب سے 1 ہریانہ سے 2 اور ہماچل کے سولن سے 1
نئی دہلی : ایودھیا تنازعہ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے سے پہلے اترپردیش انتظامیہ نے ایودھیا میں سکیورٹی سخت کردی ہے ۔ ضلع افسر انوج جھا نے کہا کہ ایودھیا میں آنے والے ملاقاتی اور دیپاولی کے تہوار پر دفعہ 144 کا کوئی اثر نہیں ہوگا ۔ اس سے پہلے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے کہا تھا کہ ایودھیا معاملے کی سماعت 17 اکتوبر کو ختم ہوگی ۔
سری نگر : جموں کشمیر انتظامیہ نے مہاتما گاندھی کی 150 ویں جینتی کے موقع پر پانچ اگست کو آرٹیکل 370 ہٹانے کے بعد جموں میں نظربند سبھی اپوزیشن رہنماؤں کی نظر بندی کو ختم کر دیاہے ۔پولیس کی جانب سے تمام رہنماؤں سے نظر بندی ہٹانے کی اطلاع دی گئی ہے۔نظر بند لیڈروں نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔
چندی گڑھ: بھارت میں رہ رہے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے سابق ممبر اسمبلی بلدیو کمارکواپنے اہل خانہ سمیت جان بچاکر ہندوستان میں آنا پڑا ہے۔ انہوں نے ہندوستان میں سیاسی پناہ کا مطالبہ کیا ہے۔ اس درمیان انہیں پھرسے جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔
1947میں جواہر لال نہرو نے یونائیٹڈ نیشنز سیکورٹی کونسل ((یواین ایس سی)میں جو پٹیشن ڈالی تھی، اسکو پی ایم مودی کو واپس لینا چاہئے۔پٹیشن واپس لیتے ہی ایل او سی کی راہ میں حائل رکاوٹیں غیر قانونی ہو جائیں گی ۔اس کے بعد بھارتی فوج ایل او سی پار کرکے مظفر آباد تک پہنچ جائے گی اور ہمارا قبضہ پی او کے پر آسانی سے ہو جائے گا