National News

شاہ رخ خان کی فین فالوونگ، ''پٹھان'' نے کشمیر میںتوڑ ا  32سال کا ریکارڈ، سنیما گھروں میں ہاؤس فل  کے  بورڈ

شاہ رخ خان کی فین فالوونگ، ''پٹھان'' نے کشمیر میںتوڑ ا  32سال کا ریکارڈ، سنیما گھروں میں ہاؤس فل  کے  بورڈ

سری نگر: کشمیر میں شاہ رخ خان کی فلم پٹھان دیکھنے کے لیے لوگ قطاروں  میں کھڑے  رہے ۔ یہ وادی میں پہلی فلم ہے جس کا 33 سالوں میں ہاؤس فل شو ہوا ہے۔ دہشت گردوں کی دھمکیوں اور حملوں کی وجہ سے تین دہائیوں تک بند رہنے کے بعد گزشتہ سال کشمیر میں سنیما ہال دوبارہ کھل گئے۔ کشمیر کے واحد ملٹی پلیکس تھیٹر کے مالک وکاس دھر نے کہا کہ "جاسوسی تھرلر" کے تمام شوز بدھ کو ریلیز کے پہلے دن ہاؤس فل تھے۔
دھر نے کہا، میں نہیں جانتا تھا کہ کشمیر میں شاہ رخ خان کے اتنے مداح ہیں۔ پہلے دن کے تمام شوز مکمل طور پر بک ہوگئے تھے، جبکہ یوم جمہوریہ کے سات میں سے پانچ شوز (ٹکٹ) بھی بک گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ 33 سال بعد کشمیر میں لوگ فلم دیکھنے کے لیے قطاروں میں کھڑے ہیں۔ جب ہم نے تھیٹر کھولا تو یہ ایک خواب تھا اور یہ سچ ہو گیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top