National News

جنگ بندی میں مدد کے بعد ہند۔پاک تجارت میں مدد کیلئے بھی تیار:ٹرمپ

جنگ بندی میں مدد کے بعد ہند۔پاک تجارت میں مدد کیلئے بھی تیار:ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہندوستان اورپاکستان میں جنگ بندی میں مدد کے بعد امریکہ دونوں ملکوں کی تجارت میں مدد کے لیے بھی تیار ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے وئٹ ہاوس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے جنگ بندی میں دونوں ممالک کی بہت مدد کی اب وہ ہند۔ پاک تجارت میں مدد کے لیے بھی تیار ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جلد پاکستان سے بات کروں گا، پاکستان اور ہندوستان پر بات چیت کے لیے دباو ڈالا۔ ہم نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جوہری تنازع روکا، پاکستان ہندوستان دونوں کو کہا لڑائی روکیں۔



Comments


Scroll to Top