National News

بلیک آوٹ کے بعد امرتسر ایئرپورٹ پر دہلی سے آئی پرواز بھیجی واپس، مسافروں میں مچی بھگدڑ

بلیک آوٹ کے بعد امرتسر ایئرپورٹ پر دہلی سے آئی پرواز بھیجی واپس، مسافروں میں مچی بھگدڑ

امرتسر: پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث اگرچہ جنگ بندی کا اعلان کر دیا گیا ہے لیکن پنجاب کے بعض علاقوں میں بلیک آوٹ بدستور جاری ہے۔ ادھر امرتسر میں پیر کی رات اچانک الارم سائرن بجنے کے بعد بلیک آو¿ٹ ہو گیا۔ اس دوران انڈیگو کی پرواز 6E-2045 کو امرتسر میں اترنے کی اجازت نہیں دی گئی لیکن اسے درمیان میں ہی دہلی واپس بھیج دیا گیا، جس سے مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی۔
دوسری جانب اس حوالے سے معلومات دیتے ہوئے ڈی سی۔ امرتسر نے اطلاع دی ہے 12 مئی کو رات 8 بجکر 45 منٹ پر آپ کو سائرن سنائی دے گا۔ ہم چوکس ہیں اور بلیک آو¿ٹ شروع کر رہے ہیں۔ براہ کرم اپنی لائٹس بند کردیں اور کھڑکیوں سے دور ہٹ جائیں۔ پرسکون رہیں، جب بجلی کی فراہمی دوبارہ بحال کرنے کا وقت آئے گا تو ہم آپ کو مطلع کریں گے۔ بالکل گھبرائیں نہیں۔ یہ پوری طرح سے حتیاطی اقدام کے طور پر کیا جا رہا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top