Latest News

جنوبی کوریا میں ممبئی حملوں سے جڑا پاکستانی دہشت گرد گرفتار، سالوں سے کلرک کے طور پر کر ر ہا تھا کام

جنوبی کوریا میں ممبئی حملوں سے جڑا پاکستانی دہشت گرد گرفتار، سالوں سے کلرک کے طور پر کر ر ہا تھا کام

انٹرنیشنل ڈیسک: جنوبی کوریا میں سکیورٹی اداروں نے 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں سے تعلق رکھنے والے لشکر طیبہ(ایل ای ٹی)کے ایک پاکستانی دہشت گرد کو گرفتار کرکے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ گرفتاری 2 اگست کو سیول کے مصروف علاقے اٹاون - دونگ ( Itaewon-dong) میں عمل میں آئی، جہاں دہشت گرد ایک مقامی بازار میں بطور کلرک کام کر رہا تھا۔ کیونگی نامبو ( Gyeonggi Nambu)صوبائی پولیس ایجنسی کے حکام کے مطابق، پاکستانی شہری، جس کی عمر تقریبا 40 سال تھی، کو اس وقت پکڑا گیا جب وہ ڈیوٹی پر تھا۔
کوریا ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد طویل عرصے سے جنوبی کوریا میں مقیم تھا اور خود کو ایک عام مہاجر کے طور پر پیش کر رہا تھا۔ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہشت گرد کا تعلق بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے ہے، وہی تنظیم جس نے 2008 میں ممبئی میں ہولناک حملے کیے تھے، جس میں 160 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے زیر آب حملے کی خصوصی تربیت بھی حاصل کر رکھی ہے  جس سے اس کے خطرناک عزائم کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔
پولیس نے ان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ اور امیگریشن ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ سکیورٹی ایجنسیاں اب اس کے پس منظر، جنوبی کوریا میں ممکنہ نیٹ ورک اور دیگر ممالک میں اس کے رابطوں کی مکمل تحقیقات کر رہی ہیں۔ اس گرفتاری نے نہ صرف جنوبی کوریا میں سکیورٹی الرٹ بڑھا دیا ہے بلکہ ہندوستان  کے لیے بھی ایک اہم معاملہ بن گیا ہے، کیونکہ ممبئی حملوں کے زخم ابھی تازہ ہیں اور لشکر طیبہ کی سرگرمیاں علاقائی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ بنی ہوئی ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top