National News

آپریشن سندور ختم نہیں ہوا ، پاکستان کوئی جرأت کرنے سے پہلے دو بار سوچے گا : راجناتھ سنگھ

آپریشن سندور ختم نہیں ہوا ، پاکستان کوئی جرأت کرنے سے پہلے دو بار سوچے گا : راجناتھ سنگھ

نیشنل ڈیسک:  وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ آپریشن سندور نے پاکستان کو محتاط رہنے کے لیے "اچھی خوراک" دے دی ہے اور وہ اب ہندوستان  کے خلاف کوئی بھی گستاخی کرنے سے پہلے دو بار سوچے گا۔ وزیر  دفاع نے راجستھان کے جیسلمیر میں مسلح افواج سے بھی کہا کہ وہ چوکس رہیں کیونکہ  ہندوستان  کے "دشمن کبھی غیر فعال نہیں رہتے' ۔سنگھ نے پاکستان کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس نے کوئی گستاخی کی تو  ہندوستانی  فوج اسے  مزید سخت جواب دے گی۔ انہوں نے کہا، "پاکستان  ہندوستان  کے خلاف اب کوئی بھی گستاخی کرنے سے پہلے دو بار سوچے گا کیونکہ ہماری مسلح افواج نے آپریشن سندور کے دوران انہیں محتاط رہنے کے لیے اچھی خوراک دے دی ہے' ۔
 وزیر دفاعنے  'بڑا کھانا"(وسیع دعوت)کے دوران فوجی جوانوں کے ساتھ گفتگو میں دہرایا کہ آپریشن سندور ختم نہیں ہوا ہے بلکہ اسے صرف روکا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کوئی گستاخی کرتا ہے تو اسے اور سخت جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا  کہ ہمارے پائلٹ نے پاکستان کے سامنے ہندوستان  کی طاقت کا صرف ایک چھوٹا سا نمونہ پیش کیا۔ اگر انہیں موقع ملا تو وہ ہماری اصلی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔


پہلگام دہشت گردانہ  حملے کے جواب میں ہندوستان نے سات مئی کو آپریشن سندور شروع کیا تھا اور پاکستان کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچوں پر فضائی حملے کیے تھے۔ ان حملوں کے بعد چار دن تک شدید جھڑپیں ہوئیں جو فوجی کارروائی روکنے پر اتفاق ہونے کے ساتھ دس مئی کو ختم ہوئیں۔ سنگھ نے اپنے خطاب میں وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے 2047 تک  ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ اور خود کفیل ملک بنانے کے خواب کو پورا کرنے میں مسلح افواج کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجی نہ صرف سرحدوں کے محافظ ہیں بلکہ قوم کی تعمیر کے علمبردار بھی ہیں۔ یہ صدی ہماری ہے، مستقبل ہمارا ہے اور خود کفالت کی سمت میں ہم نے جو ترقی کی ہے، اسے دیکھ کر مجھے یقین ہے کہ ہماری فوج دنیا میں بلا شبہ بہترین بنے گی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ حکومت سرحدی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے پرعزم ہے اور دفاعی تیاریوں کو مزید مضبوط کرنے کے لیے سرحدوں پر ترقیاتی سرگرمیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے  ہندوستان  کی ثقافت، تہذیب اور اقدار کی علامت کے طور پر بڑا- کھانا کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا، "ہماری افواج مختلف مذاہب، ذاتوں، زبانوں اور علاقوں کے لوگوں کا گھر ہیں۔ یہاں بہت تنوع ہے، جو بڑا -کھانا کے دوران ایک ہی تھالی میں جھلکتا ہے اور اسے کسی بھی دوسری دعوت سے بہتر بناتا ہے۔
سنگھ نے بڑا کھانا سے پہلے جیسلمیر میں اپنی نوعیت کے انوکھے پودوں کے باغ شوریہ ون  ( یعنی ایک ایسا باغ جس میں کیکٹس کے علاوہ دوسری اقسام کے پودے بھی ہوں، اور 'جسے شوریہ ون ' یعنی بہادری کا باغ کہا گیا ہے)  کا افتتاح بھی کیا۔  وزیر   دفاعنے جیسلمیر وار میموریل پر بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر بری فوج کے سربراہ جنرل اپندر دویدی، دفاعی سیکریٹری راجیش کمار سنگھ، نائب فوجی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پشپیندر سنگھ اور بری فوج کے تمام کمانڈر موجود تھے۔ سنگھ جمعہ کو جیسلمیر میں فوجی کمانڈروں کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔
 



Comments


Scroll to Top