Latest News

ہندوستان میں بڑے دھماکے کی سازش کر رہے تھے دہشت گرد، تلاشی میں آئی ایس آئی ایس کے جھنڈے ، ماسک ،اور لیپ ٹاپ برآمد

ہندوستان میں بڑے دھماکے کی سازش کر رہے تھے دہشت گرد، تلاشی میں آئی ایس آئی ایس کے جھنڈے ، ماسک ،اور لیپ ٹاپ برآمد

بھوپال:  مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال سمیت دہلی سے گرفتار دو دہشت گرد اگر وقت پر نہ پکڑے جاتے، تو ملک میں بڑی تباہی مچ سکتی تھی۔ سکیورٹی ایجنسیوں کے مطابق، یہ دونوں دہشت گرد دہلی کے ساؤتھ زون اور پبلک پلیس کو نشانہ بنانے کی سازش کر رہے تھے۔ گرفتار دہشت گرد عدنان خان ہے، جسے 2024 میں اے ٹی ایس پہلے بھی گرفتار کر چکی ہے۔ عدنان خان وہی ہے، جس نے گیان واپی تنازعے پر آئے فیصلے کے بعد جج کو دھمکی دی تھی۔
تلاشی میں آئی ایس آئی ایس کے کپڑے، جھنڈے، ماسک، لیپ ٹاپ اور پین ڈرائیو برآمد ہوئی ہیں۔ دہشت گردوں نے مسلم برادرہڈ نام سے ایک واٹس ایپ گروپ بنایا ہوا تھا  جس میں یہ لوگ شام میں بیٹھے اپنے ہینڈلر کو ہر سرگرمی کی رپورٹ بھیجتے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ دونوں دہشت گرد آن لائن انتہا پسند تنظیموں سے جڑے ہوئے تھے اور دہلی-بھوپال میں دھماکے کی منصوبہ بندی پر کام کر رہے تھے۔ اگر یہ آپریشن وقت پر نہ ہوتا  تو تہواروں کے دوران ملک ایک بڑی واردات کا گواہ بن سکتا تھا۔
 



Comments


Scroll to Top