پشاور: پاکستان کے پر تشدد خیبر پختونخوا صوبے میں جمعہ کے روز دو دھماکوں میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ حکام نے اس بارے میں اطلاع دی ہے۔ خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل آف پولیس ذولفقارر حمید نے کہا کہ دھماکے صوبے کے ہنگو شہر میں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے دھماکے میں ایک پولیس چوکی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ڈان اخبار کے مطابق حمید نے کہا کہ دوسرا دھماکہ اس وقت ہوا جب کچھ پولیس اہلکار پہلے دھماکے والی جگہ کی طرف جا رہے تھے۔ مرنے والوں میں ہنگو کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (آپریشن) اسد زبیر بھی شامل تھے۔