National News

ایف اے ٹی ایف کی گرے فہرست میں رہے گا پاکستان، دہشت گردی کو روکنے میں رہا ناکام

ایف اے ٹی ایف کی گرے فہرست میں رہے گا پاکستان، دہشت گردی کو روکنے میں رہا ناکام

نئی دہلی: ٹیرر فنانسنگ واچ ڈاگ فنانشل ایکشن ورکنگ گروپ (ایف اے ٹی ایف) نے جمعرات کو کہا کہ پاکستان ابھی  اس کی گرے(مشکوک) فہرست میں ہی برقرار رہے گا کیونکہ اسے یہ دکھانا ہوگا کہ اقوام متحدہ کے نامزد دہشت گرد   حافظ سعید اور مسعود اظہراور ان کی قیادت والی لیڈرشپ گروپس کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ سعید اور اظہر بھی بھارت کی مطلوب فہرست میں شامل ہیں۔ ایف اے ٹی ایف کے صدر مارکس پلیئر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ فیصلہ تنظیم کے آن لائن مکمل اجلاس کے اختتام پرلیا گیا۔
 پلیئر نے کہا کہ پاکستان کے ایکشن پلان کے حوالے سے ، ایف اے ٹی ایف چاہتا ہے کہ پاکستان کی طرف سے دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف کی جانے والی تحقیقات کو ظاہر کیا جائے اور اقوام متحدہ کے اعلان کردہ دہشت گرد رہنماؤں اور ان کے ساتھیوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ پلیئر نے پیرس سے آن لائن پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں  برقراررہے گا۔
 



Comments


Scroll to Top