پشاور: پاکستان میں جہاں لوگ بقرعید کی تیاریوں میں مصروف تھے، شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں ہفتہ کو گیس سلنڈر کے دھماکے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم کے ایک افسر نے یہ جانکاری دی۔
ایمرجنسی ریسکیو سروس 'خیبر پختونخوا ریسکیو' 1122 کے ترجمان بلال احمد فیضی نے بتایا کہ واقعہ ضلع مردان کی آرام کالونی میں پیش آیا اور دھماکے سے ایک دو منزلہ مکان منہدم ہوگیا۔ فیضی نے کہا،اس حادثے میں چھ افراد کی موت ہو گئی اور دو لڑکیاں شدید زخمی ہو گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے زخمیوں کو باہر نکالا۔
ڈپٹی کمشنر مردان عظمت اللہ وزیر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور اور اسسٹنٹ کمشنر جنید خالد موقع پر موجود تھے اور تمام آپریشن کی نگرانی کی۔ لاشوں کو نکالنے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے سمیت آپریشن سات گھنٹے میں مکمل کیا گیا۔