National News

پاکستان کی سپریم کورٹ نے دوبارہ انتخابات کرانے کی درخواست ٹھکرائی، درخواست گزار پر لگایا 5 لاکھ کا جرمانہ

پاکستان کی سپریم کورٹ نے دوبارہ انتخابات کرانے کی درخواست ٹھکرائی، درخواست گزار پر لگایا 5 لاکھ کا جرمانہ

اسلام آباد: پاکستان کی سپریم کورٹ نے بدھ کو 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں پر نئے انتخابات کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے اسے "مقبولیت حاصل کرنے کا ہتھکنڈا قرار دیا۔ سپریم کورٹ نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر سابق فوجی افسر اور درخواست گزار پر جرمانہ بھی عائد کیا۔ ریٹائرڈ بریگیڈیئر علی خان نے گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ سے عدلیہ کی نگرانی میں 30 دن کے اندر نئے انتخابات کا حکم دینے کی درخواست کی تھی تاکہ "منصفانہ، شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایا جا سکے۔
  انہوں نے معاملہ حل ہونے تک نئی حکومت کی تشکیل پر روک لگانے کا حکم دینے کی بھی درخواست کی تھی۔ تاہم درخواست گزار مسلسل دو سماعتوں کے دوران پیش نہیں ہوئے۔ جس کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل بینچ نے درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گزار پر 5 لاکھ پاکستانی روپے جرمانہ عائد کیا۔
قبل ازیں عدالت کو بتایا گیا تھا کہ علی ایک سابق بریگیڈیئر ہیں جن کا 2012 میں کورٹ مارشل ہوا اور انہیں ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔ چیف جسٹس نے درخواست گزار کی جانب سے سپریم کورٹ کو بھیجی گئی ای میل پڑھ کر سنائی جس میں اس نے کہا تھا کہ وہ بیرون ملک ہیں اور اپنی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔ چیف جسٹس عیسی نے درخواست کو مسترد کرتے ہوئے اسے 'مقبولیت حاصل کرنے کی چال' قرار دیا۔
 



Comments


Scroll to Top