پشاور: پاکستان اور افغانستان کے فوجیوں کے درمیان منگل کو دور دراز شمال مغربی سرحدی علاقے میں جھڑپیں ہوئیں۔ پاکستان کے سرکاری میڈیا نے اپنی خبر میں افغانستان کے فوجیوں پر "بغیر کسی اشتعال کے فائرنگ" کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ فائرنگ کے بعد جوابی کارروائی کی گئی۔ پاکستان ٹی وی میں نشر ہونے والی خبر اور دو سکیورٹی افسران کے مطابق پاکستانی فوج نے جوابی کارروائی کی جس سے افغان ٹینکوں اور فوجی چوکیوں کو نقصان پہنچا۔
https://x.com/OsintTV/status/1978160901363487206
افغانستان کے خوست صوبے کے پولیس نائب ترجمان طاہر احرار نے جھڑپوں کی تصدیق کی لیکن کوئی اور معلومات نہیں دیں۔ اس ہفتے دونوں جانب سے فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ پاکستان کے سرکاری میڈیا کے مطابق افغانستان کی فوج اور پاکستانی طالبان نے مشترکہ طور پر "بغیر کسی اشتعال کے" ایک پاکستانی چوکی پر فائرنگ کی جس کے بعد خیبر پختونخوا صوبے کے کرم ضلع میں پاکستانی فوجیوں نے بھرپور جواب دیا۔ سکیورٹی افسران نے کہا کہ پاکستانی فوج نے پاکستانی طالبان کے ایک وسیع تربیتی مرکز کو بھی تباہ کر دیا۔
https://x.com/SKBishnoi29Rule/status/1978145437614805155
پاکستانی فوج نے فی الحال اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ ہفتہ کو دونوں فریقوں کے درمیان کئی سرحدی علاقوں میں فائرنگ ہوئی تھی جس سے دونوں جانب درجنوں افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس کے بعد سے ہی فوج الرٹ پر ہے۔ حالانکہ سعودی عرب اور قطر کی اپیل کے بعد اتوار کو جھڑپیں رک گئی تھیں لیکن پاکستان اور افغانستان کے درمیان تمام سرحدیں بند ہیں۔