Latest News

کرتارپور پر پاکستان کا ڈبل گیم، جاری کیا ایسا ویڈیو، مچ گیاہنگامہ

کرتارپور پر پاکستان کا ڈبل گیم، جاری کیا ایسا ویڈیو، مچ گیاہنگامہ

پاکستان دنیا کے سامنے بے شک  کرتارپور کوریڈور کو ذریعہ بنا کر بھارت کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کا دعویٰ کر رہا ہو لیکن حقیقت میں وہ بھارت مخالف حرکتیں کرنے سے باز نہیں آ رہا ہے۔پاکستان حکومت نے کرتارپور کوریڈور کو لے کر ایک  ایسا  آفیشیل ویڈیو جاری کیا ہے، جسے لے کر ہنگامہ مچ گیا ہے-

PunjabKesari
پاکستان کی وزارت  اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری اس ویڈیو لے کر  اس لئے تنازعہ پیدا ہو گیا ہے کیونکہ اس میں خالصتان حامی رہنماؤں جرنیل سنگھ بھنڈراوالا ، میجر شہبیگ سنگھ اور امریک سنگھ خالصہ کے پوسٹر نظر آرہے ہیں۔معلوم ہو کہ تینوں کو جون 1984 میں سورن مندر میں آپریشن بلیو سٹار کے دوران مار گرایا گیا تھا۔


پاکستان کی  وزارت اطلاعات و نشریات  کے معاون خصوصی کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو میں کئی  سکھ عقیدتمند پاکستان کے مختلف گوردواروں میں جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ویڈیو میں ہی گورو نانک کی جائے پیدائش نانک صاحب بھی دکھائی دے رہی ہے۔وہیں، اس ویڈیو میں پنجاب کے سابق وزیر اور کانگرس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو اور مرکزی وزیر ہرسمرت کور بادل بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

PunjabKesari
واضح رہے کہ اس سے پہلے  اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والے پاکستان کے ریلوے وزیر شیخ رشید احمد کرتارپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں  خالصہ حمایتیوں کو دعوت دے چکے ہیں۔کرتارپور کوریڈور کا افتتاح گورونانک  دیو جی کی 550 ویں یوم پیدائش پر ہونا ہے۔
رشید احمد نے مقامی  لوگوں سے  خالصتانیوں کااستقبال کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔پاکستان  کے ریلوے  وزیر نے کہا کہ ' جب  خالصتان کے لوگ تشریف لائیں تو ان خوب  تواضع کی جائے اور مہمان نوازی کی جائے ۔



Comments


Scroll to Top