Latest News

ہندوستان پر امریکی ٹیکس کے درمیان پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر امریکہ روانہ، 2 ماہ میں دوسرا دورہ

ہندوستان پر امریکی ٹیکس کے درمیان پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر امریکہ روانہ، 2 ماہ میں دوسرا دورہ

انٹرنیشنل ڈیسک: پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر ایک بار پھر امریکہ کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ برطانیہ کے راستے فلوریڈا میں امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے ہیڈ کوارٹر روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ دورہ اس لیے بھی اہم سمجھا جا رہا ہے کہ گزشتہ دو ماہ میں یہ ان کا دوسرا دورہ امریکہ ہے۔ عاصم منیر کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ہندوستان  اور امریکہ  کے درمیان روسی تیل کی خریداری پر تناؤ  بڑھ گیا ہے۔ حال ہی میں امریکہ نے ہندوستان سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
 سینٹ کام (CENTCOM)کے ساتھ تعلقات کو لیکرپاکستان سرگرم 
CENTCOM امریکی یونٹ ہے جو وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی میں فوجی امور کو سنبھالتا ہے۔ پاکستان ہمیشہ اس کمانڈ کے ساتھ قریبی رابطے میں رہا ہے، خاص طور پر افغانستان اور دہشت گردی سے متعلق معاملات میں۔ عاصم منیر کے متواتر امریکی دوروں کو اس تعلق کو مضبوط کرنے کی ایک کوشش سمجھا جارہا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top