National News

روس یوکرین جنگ بندی کرانے کے قریب ہیں: ڈونالڈ ٹرمپ

روس یوکرین جنگ بندی کرانے کے قریب ہیں: ڈونالڈ ٹرمپ

 واشنگٹن: مختلف ممالک کے درمیان ہونے والی جنگیں رکوانے کے دعویدار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہا ہے کہ روس یوکرین جنگ بندی کرانے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔ واشنگٹن میں آذربائیجان اور آرمینیا کے سربراہان کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے روس یوکرین جنگ بندی سے متعلق بھی بات چیت کی۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روس یوکرین جنگ میں ہر ہفتے 7ہزار فوجی مارے جارہے ہیں، ہم روس یوکرین جنگ بندی کرانے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ روس اور یوکرین کے صدور سے جلد ملاقات ہورہی ہے اس سے قبل روسی صدر پوتن کے ساتھ اہم ملاقات ہوگی، روسی صدر پوتن سے کب اور کہاں ملاقات ہوگی میڈیا کو اس سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ 
 



Comments


Scroll to Top