واشنگٹن :امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور امریکہ دنیا میں مزید امن لانے کے لیے بہت کچھ کر سکتے ہیں، مشرق وسطیٰ میں مقاصد کے حصول کے طریقہ کار پر ہمارا برطانیہ سے اختلاف ہو سکتا ہے۔ جے ڈی وینس نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا کیا معنی رکھتا ہے، جب وہاں کوئی حکومت ہی موجود نہیں ہے، غزہ کے مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کا بنیادی ہدف اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ حماس کبھی بھی اسرائیلی شہریوں پر دوبارہ حملہ نہیں کر سکے گی، ہمارے اہداف بہت واضح ہیں۔
ہم اسے بنانا چاہتے ہیں تاکہ حماس معصوم لوگوں پر حملہ نہ کر سکے۔ ہم غزہ میں انسانی مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں۔” اسرائیل کے غزہ پر قبضے کے اعلان سے متعلق وانس نے کہا کہ میں ایسی بات چیت میں نہیں جانا چاہتا لیکن توقع ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اسرائیل کے منصوبے پر اپنے ردعمل کے بارے میں میڈیا سے کسی وقت بات کریں گے”۔ واضح رہے کہ برطانیہ، آسٹریلیا، جرمنی، اٹلی، نیوزی لینڈ نے غزہ پر اسرائیلی قبضے کے منصوبے کی مذمت کی ہے۔ پانچوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں غزہ میں مزید بڑے فوجی آپریشن کے اسرائیلی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے دو ریاستی حل پر عملدرآد پر زور دیا ہے۔