Latest News

بی جے پی کی مخالفت کرنے کا مطلب ہندؤوں کی مخالفت نہیں: بھیاجی  جوشی

بی جے پی کی مخالفت کرنے کا مطلب ہندؤوں کی مخالفت نہیں: بھیاجی  جوشی

پنجی: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس )لیڈر سریش 'بھیاجی' جوشی نے اتوار کو کہا کہ بی جے پی کی مخالفت کرنا ہندؤوں کی مخالفت کرنے کے برابر نہیں ہے۔ جوشی نے یہ بات یہاں پاس میںواقع دونا پاؤلا میں ''وشوگورو بھارت'' موضوع  پر خطاب کے دوران  سوال جواب کے سیشن کے  میں کہی۔ اس سوال پر کہ 'کیوں ہندو   اپنی کمیونٹی کے دشمن بن رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ 'ہمیں بی جے پی کی مخالفت کو ہندؤوں کی مخالفت نہیں ماننا چاہئے۔یہ ایک سیاسی جنگ ہے جو چلتی رہے گی۔ اسے ہندؤوں سے  نہیںجوڑنا چاہئے۔

https://twitter.com/ANI/status/1226528773387849728?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1226528773387849728&ref_url=https%3A%2F%2Fhindi.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fopposing-the-bjp-does-not-mean-opposing-hindus-says-rss-leader-suresh-bhaiyyaji-joshi-nodvkj-2848933.html
جوشی نے کہا کہ ' آپ  کا  سوال کہتا ہے کہ ہندو ہی ہندو کمیونٹی کا دشمن بن رہے ہیں، یعنی بی جے پی۔ہندو کمیونٹی کا مطلب بی جے پی نہیں ہے۔ ان کا یہ تبصرہ  شہریت ترمیمی  قانون( سی اے اے )اور قومی شہری رجسٹر( این آر سی) کے خلاف چل رہے احتجاجی مظاہروں کے درمیان آیا ہے۔
جوشی نے کہا کہ 'ایک ہندو اپنے ساتھی(ہندو)کے خلاف لڑتا ہے کیونکہ وہ مذہب بھول جاتے ہیں۔ یہاں تک کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کو بھی اپنے ہی خاندان سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔بھیاجی جوشی نے گرجا گھروں پر لوگوں کی جہالت اور غربت کا فائدہ اٹھا کر عیسائی مذہب قبول کرانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اپنی مرضی سے عیسائیت اپناتا ہے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں لیکن زبردستی تبدیلی مذہب کو مجرمانہ کارروائی سمجھا جانا چاہئے۔



Comments


Scroll to Top