اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان صورتحال ایک بار پھر کشیدہ ہوگئی ہے۔ آج صبح ہندوستان نے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں اوکاڑہ آرمی چھاونی پر ڈرون حملہ کیا۔ یہ حملہ پاکستان کی جانب سے کی جانے والی حملوں کی ناکام کوششوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔ بھارت میں اوکاڑہ کینٹ پر ڈرون حملے کے بعد پاکستان میں خوف اور تناو¿ کی فضا ہے۔ وہاں فوج کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اس وقت سرحد پر صورتحال انتہائی حساس ہے اور دونوں ممالک کی فوجیں ہائی الرٹ پرہیں۔
https://x.com/MahalaxmiRaman/status/1920727399563452800
8 مئی کی رات پاکستان نے بھارت کے تقریباً 15 شہروں جموں، پٹھانکوٹ، ادھم پور اور جیسلمیر کو ڈرون اور میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن بھارتی فوج نے تمام حملوں کو ناکام بنا دیا۔ کل رات بھی بی ایس ایف نے جموں و کشمیر کے سامبا سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا۔ اس آپریشن میں جیش محمد کے 7 دہشت گرد مارے گئے جو پاکستان سے آئے تھے۔
بھارتی فوج کے مطابق 8 اور 9 مئی کی درمیانی شب پاکستان نے ڈرون، میزائل اور فائرنگ کے ذریعے سرحد پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ بھارت نے 'آپریشن سندور' کے تحت جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی ڈرون اور حملوں کو تباہ کر دیا۔ بھارتی فوج نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی میں کوئی سستی نہیں برتی جائے گی اور پاکستان کی ہر مذموم کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔