Latest News

بغدادی کی موت پر ٹرمپ نے  دنیا کو سنائی جھوٹی کہانی، امریکی میڈیا نے اٹھائے سوال

بغدادی کی موت پر ٹرمپ نے  دنیا کو سنائی جھوٹی کہانی، امریکی میڈیا نے اٹھائے سوال

گزشتہ ہفتے میڈیا میں دنیا کے سب سے خطرناک دہشت گرد اوراسلامک اسٹیٹ (آئی ایس )کے سربراہ ابوبکرالبغدادی کی موت کی خبریں چھائی ہوئی تھیں۔ امریکہ کے صدرڈونالڈ  ٹرمپ نے سب سے پہلے اس کی اطلاع دی تھی۔ انہوں نے تفصیل سے دنیا کو بتایا کہ کیسے ابوبکرالبغدادی مارا گیا، لیکن اب ٹرمپ کے دعووں پرامریکی میڈیا سوال اٹھا رہی ہے۔

PunjabKesari
کیا کہا تھا ڈونالڈ ٹرمپ نے؟
واضح رہے کہ 26 اکتوبرکی رات کوامریکی فوج نے بغدادی کوموت کے گھاٹ اتاردیا۔ ٹرمپ اس آپریشن کودیکھ رہے تھے۔ اس  کے اگلے روزڈونالڈ ٹرمپ نے دنیا کوبتایا کہ امریکہ نے ابوبکربغدادی کو مارگرایا ہے۔ انہوں نے اس خاص آپریشن کی تفصیلات بتا تے ہوئے کہا تھا کہ موت سے ٹھیک پہلے اپنی جان بچانے کیلئے بغدادی روروہا تھا... گڑگڑا رہا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس وقت بغدادی نے خود کواڑایا، ان کے ساتھ تین بچے تھے۔


کیا تھا ویڈیو میں
امریکی فوج نے دو دن پہلے اس آپریشن کا ویڈیواورفوٹوگراف جاری کیا۔ ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکہ کی اسپیشل فورس نے بڑے ہی منصوبہ بند طریقہ سے ابوبکربغدادی کے ٹھکانے پرحملہ کیا۔ یہ آپریشن تقریبا ًدوگھنٹے تک چلا، لیکن وہاں بغدادی چیخنے  اور چلانے کی بات کوئی بھی تصدیق نہیں ہورہی ہے۔
حملے کا ویڈیو


جھوٹے ہیں ڈونالڈ ٹرمپ؟
نیویارک ٹائمس کے مطابق، امریکی فوج کے افسران نے نام نہ شائع کرنیکی شرط پرکہا کہ انہیں اس آپریشن کی پوری تفصیلات شیئرکرنے کی اجازت نہیں ہے، لیکن انہوں نے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کے دعووں کولے کران کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔ ایک امریکی افسرنے کہا کہ واہ واہی لوٹنے کیلئے ڈونالڈ ٹرمپ نے لوگوں کو ایسی کہانی بتائی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ آپریشن کا جوویڈیو دیکھ رہے تھے، اس میں آڈیو بھی نہیں تھا۔ وہائٹ ہاؤس نے بھی ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔
جھوٹے ہیں ڈونالد ٹرمپ

PunjabKesari
اس درمیان امریکہ کے سابق صدر  جارج بش کے ایڈوائزرنے کہا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کو مسلسل جھوٹ بولنے کی عادت ہے۔ واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ صدربننے کے بعد سے ٹرمپ نے 13000 جھوٹے بیانات دیئے ہیں۔ اس سال مارچ میں نیوزایجنسی رائٹرس  نے ایک پول کرایا تھا، جس میں صرف 19 فیصد لوگوں نے کہا تھا کہ ڈونالڈ ٹرمپ ہمیشہ سچ بولتے ہیں۔ جبکہ 40 فیصد لوگوں نے کہا تھا کہ وہ کبھی کبھی سچ بولتے ہیں۔ اس کے علاوہ 41 فیصد لوگوں نے مانا تھا کہ ٹرمپ کبھی بھی سچ نہیں بولتے ہیں۔ امریکی میڈیا کی مانیں توصدرانتخابات سے قبل ڈونالڈ ٹرمپ مقبولیت حاصل کرنے کے لئے ایسے جھوٹے بیانات دے رہے ہیں۔



Comments


Scroll to Top