National News

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا پر سرحد پار ڈرون اڑانے کا الزام لگایا

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا پر سرحد پار ڈرون اڑانے کا الزام لگایا

سیول: شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی نے سنگین صورت اختیار کر لی ہے۔ شمالی کوریا کی فوج نے جنوبی کوریا پر اپنی سرحد کے پار ڈرون اڑانے کا سنگین الزام عائد کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ سیول کو اس "ناقابل معافی کارروائی کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
الیکٹرانک جنگی آلات کے ذریعے ڈرون گرانے کا دعویٰ۔
کوریئن پیپلز آرمی کے جنرل اسٹاف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی فورسز نے سرحدی قصبے کے اوپر پرواز کرنے والے جنوبی کوریا کے ڈرون کو خصوصی الیکٹرانک جنگی آلات استعمال کر کے مار گرایا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ڈرون میں دو کیمرے نصب تھے، جن کے ذریعے شمالی کوریا کے نامعلوم علاقوں کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جا رہی تھی۔ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 27 ستمبر کو بھی ایسی ہی دراندازی کی گئی تھی۔
جنوبی کوریا نے الزامات کی تردید کی۔
دوسری جانب جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے ان الزامات کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی شمالی کوریا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بحال کرنے کے لیے جنوبی کوریا کی حکومت کی کوششوں کو دھچکا لگنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وزارت کے سینئر عہدیدار کم ہونگ شیول نے دعویٰ کیا کہ جنوبی کوریا کے پاس ایسے ڈرون موجود ہی نہیں ہیں جن کے استعمال کا الزام شمالی کوریا لگا رہا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ حکام اس بات کی جانچ کریں گے کہ آیا یہ ڈرون کسی شہری کی جانب سے اڑائے گئے تھے یا نہیں۔
                
 



Comments


Scroll to Top