Latest News

وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا بڑا بیان: بہار میں این آر سی کا سوال ہی نہیں، سی اے اے پر بحث کے لئے تیارہیں

وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا بڑا بیان: بہار میں این آر سی کا سوال ہی نہیں، سی اے اے پر بحث کے لئے تیارہیں

نیشنل ڈیسک:بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سی اے اے کے معاملہ پر اسمبلی میں خصوصی بحث کرانے کی بات کہی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پیر کو اسمبلی میں کہا کہ ہر اس معاملہ پر بحث ہونی چاہئے ، جس کی ضرورت ہو اور جس کو لے کر کسی کے ذہن میں کوئی شک ہو ۔
 نتیش کمار نے کہا کہ جس نکتہ پر الگ الگ رائے آئے ، اس پر بحث کی جانی چاہئے ۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ این آر سی لاگو کرنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے ۔ نتیش نے کہا کہ ہم سی اے اے پر خصوصی طور پر بحث کریں گے ، لیکن این آر سی کا تو سوال ہی نہیں ہے ۔ 

https://twitter.com/ANI/status/1216610228034101248?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1216610228034101248&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fopen-to-discuss-caa-in-assembly-no-question-of-nrc-in-bihar-says-nitish-kumar-imt-289635.html
نتیش کمار نے کہا کہ این آر سی کا کوئی جواز نہیں ہے ۔ نتیش کمار نے این پی آر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کچھ اور بھی پوچھا جارہا ہے ، ہم بھی چاہتے ہیں کہ اس موضوع پر بحث ہو ۔ اگر سب لوگوں کی خواہش ہوگی تو اسمبلی میں بھی بحث ہوگی ۔ وزیر اعلیٰ نے اس کے بعد ذات پر مبنی مردم شماری کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ ہم بھی چاہیں گے کہ ذات پر مبنی مردم شماری ہو ۔
نتیش کمار نے کہا کہ 1930 کے بعد ایک مرتبہ پھر ذات پر مبنی مردم شماری ہونی چاہئے ۔ جل جیون ہریالی ابھیان کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہار کہ ریاست میں سبھی تالابوں پر سے تجاوزات کو ہٹایا جارہا ہے ، جن لوگوں کو تالاب پر سے ہٹایا جارہا ہے اور وہ غریب طبقہ کے ہیں ، تو ویسے لوگوں کو دیگر مقامات پر بسایا جائے گا ۔۔



Comments


Scroll to Top