Latest News

مودی کا موازنہ شیواجی سے کرنے والی کتاب پر اپنا رخ واضح کرے چھترپتی کی اولاد

مودی کا موازنہ شیواجی سے کرنے والی کتاب پر اپنا رخ واضح کرے چھترپتی کی اولاد

ممبئی: وزیر اعظم نریندر مودی کا چھترپتی شیواجی مہاراج سے موازنہ کرنے والی کتاب کو لے کر چھڑے تنازعہ کے درمیان شیوسینا کے لیڈر سنجے راوت نے پیر کو کہا کہ مراٹھا یودھا کی اولاد کو یہ واضح کرنا چاہئے کہ انہیں ان کا(شیواجی کا) موازنہ  مودی سے کیا جانا پسند ہے یا نہیں۔
راوت نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ بی جے پی کو یہ اعلان کرنا چاہئے کہ اس کا چھترپتی شیواجی سے مودی کا  موازنہ کرنے والی کتاب سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔'آج کا شیواجی نریندر مودی' کتاب بی جے پی لیڈر جے بھگوان گوئل نے لکھی ہے۔ریاست کی مہاراشٹر وکاس اگھاڑی حکومت نے اس کتاب کی مذمت کی ہے۔
راوت نے بی جے پی کے راجیہ سبھا ممبر اور شیواجی کے  اولاد  سنبھاجی راجے پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا، چھترپتی شیواجی کی کو اولاد(ونشج) کو یہ واضح کرنا چاہئے کہ انہیں  مودی کاموازنہ  ان سے (شیواجی)سے کیا جانا پسند ہے یا نہیں۔اس کتاب کو لے کر چھترپتی شیواجی کے ونشج کو بی جے پی سے استعفیٰ دے دینا چاہئے۔سنبھاجی راجے نے بی جے پی سربراہ امت شاہ سے اتوار کو مطالبہ کیا تھا کہ وہ بی جے پی کے دہلی دفتر سے شائع اس کتاب پر فوری پابندی  لگائیں۔مہاراشٹر کے کانگرس کے ترجمان اتل لونڈھے نے گوئل کے خلاف کتاب میں مودی  کا موازنہ  چھترپتی شیواجی سے کرکے لوگوں کے جذبات کو مبینہ طور پر ٹھیس پہنچانے کی شکایت اتوار کو ناگپور میں درج کروائی تھی۔
 



Comments


Scroll to Top