National News

بھاجپا رکن پارلیمنٹ پرگیہ  ٹھاکر کو دھمکی بھرا خط بھیجنے والا شخص مہاراشٹر سے گرفتار

بھاجپا رکن پارلیمنٹ پرگیہ  ٹھاکر کو دھمکی بھرا خط بھیجنے والا شخص مہاراشٹر سے گرفتار

اورنگ آباد / بھوپال: بی جے پی رہنما پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو مبینہ طور پر مشتبہ لفافے بھیجنے کے معاملے میں مدھیہ پردیش انسداد دہشت گردی سکواڈ(اے ٹی ایس) نے مہاراشٹر کے ناندیڑ ضلع سے ایک ڈاکٹر کو گرفتار کیا ہے۔وہیں پولیس نے ہفتہ کو اس کی اطلاع دی۔بھوپال لوک سبھا حلقہ سے ممبر پارلیمنٹ ٹھاکر نے پیر کو بھوپال پولیس میں شکایت درج کرائی تھی کہ انہیں کسی نے کچھ لفافے بھیجے ہیں، جس میں زہریلا کیمیائی مادہ ہے۔پولیس نے ٹھاکر کی رہائش  گاہ سے تین چار لفافے برآمد کئے تھے جس  میںسے کچھ اردو میں لکھے ہوئے ہیں۔

PunjabKesari
ناندیڑ کے اتوارا پولیس تھانے کے انسپکٹر پردیپ کاکڑے نے کہا کہ تفتیش کے دوران مدھیہ پردیش اے ٹی ایس نے یہ پایا کہ ناندیڑ ضلع کے دھانے گاؤں علاقے کے ڈاکٹر سید عبدالرحمان خان (35) نے یہ مشتبہ لفافے ٹھاکر کو بھیجے ہیں۔خان علاقے میں اپنا کلینک چلاتے ہیں۔انسپکٹر پردیپ  کاکڑے نے بتایا کہ مدھیہ پردیش اے ٹی ایس نے خان کو جمعرات کو حراست میں لے لیا۔وہ گزشتہ تین ماہ سے پولیس کے نشانے پر تھا کیونکہ اس نے پہلے بھی کچھ سرکاری حکام کو خط لکھا تھا جس میں اس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے ماں اور بھائی کا دہشت گردوں سے رابطہ ہے اور انہیں گرفتار کیا جانا چاہئے۔انہوں نے بتایا کہ ایسے خط لکھنے کے لئے خان کو پہلے بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

PunjabKesari
بتادیں کہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ ٹھاکر کو ملے ان اردو خطوط  کا جب ہندی میں ترجمہ کریا گا تو  پتہ چلا کہ  اس میں وزیر اعظم سمیت کئی بڑے لیڈروں کی مارنے کی دھمکی کے ساتھ ساتھ پلوامہ اور ممبئی جیسے دہشت گرادنہ حملے کو انجام دینے کی بات کہی گئی ہے ۔جس کے بعد پولیس الرٹ ہوگئی پرگیہ ٹھاکر کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا۔ ان سے ملنے کے لئے ہر آنے جانے والے پر نظر رکھا جا رہی تھی۔
وہیں کاکڑے نے  معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس اس کے موبائل فون کی لوکیشن کے ذریعے اس پر نظر رکھ رہی تھی، لیکن وہ موبائل فون گھر پر ہی چھوڑ کر ان خطوط کو ڈالنے اورنگ آباد، ناگپور اور دیگر مقامات پر جاتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ خان کا اپنے بھائی کے ساتھ بھی تنازعہ تھا اور اسے بھائی سے مار پیٹ کی وجہ سے پہلے بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ 
 



Comments


Scroll to Top