National News

ہندوستان کی مٹی کے مسلمانوں کا سی اے اے اور این آر سی سے کوئی لینا دینا نہیں: وزیر اعظم  مودی

ہندوستان کی مٹی کے مسلمانوں کا سی اے اے اور این آر سی سے کوئی لینا دینا نہیں: وزیر اعظم  مودی

دہلی : دہلی کے رام لیلا میدان میں منعقد بی جے پی کی ریلی  سے خطاب کرتے ہوئے  وزیر اعظم مودی نے سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت کر رہی سیا سی جماعتوں پر حملہ آور ہوتے ہوئے کہا کہ  یہ ایسے لوگ ہیں جنہیں جموں کشمیر کی اسمبلی میں خواتین اور مرد کی بنیاد پر بنے مستقل رہائشی قانون سے کوئی دقت نہیں تھی، لیکن یہاں مذہبی اقلیتوں کا راستہ آسان ہو، اس سے انہیں دقت ہو رہی ہے۔

PunjabKesari
مسٹر  مودی نے کہا کہ جو ہندوستان کی مٹی کے مسلمان ہیں، ان سے شہریت قانون اور این آر سی دونوں کا ہی کوئی لینا دینا نہیں ہے۔پی ایم مودی نے اپوزیشن پر جھوٹ پھیلانے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ شہریت قانون کو غریبوں کے خلاف ہی بتا رہے ہیں، کہہ رہے ہیں کہ جو لوگ آئیں گے وہ یہاں کے غریبوں کا حق چھین لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ارے جھوٹ پھیلانے سے پہلے کم از کم غریبوں پر تو رحم کرو بھائی۔یہ  قانون ان لوگوں پر لاگو ہو گا جو برسوں سے بھارت میں ہی رہ رہے ہیں،کسی نئے پناہ گزین کو اس قانون کا فائدہ نہیں ملے گا۔پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش سے مذہبی تشدد کی وجہ سے آئے لوگوں کو تحفظ دینے کے لئے یہ قانون ہے۔

PunjabKesari
انہوں نے ملک کے مسلمان شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ این آر سی کا ان پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔وزیر اعظم نے کہا  کہ  جو ہندوستان کی مٹی کے مسلمان ہیں، جن کے آبا ء و اجدا د بھارت ماں کی  اولاد ہیں، ان کو شہریت قانون اور این آر سی  دونوں سے کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ملک کے کسی مسلمان کو ڈٹینشن  سینٹر میں نہ بھیجا جا رہا ہے اور نہ ہندوستان میں ڈٹیشن سینٹر ہے۔
 



Comments


Scroll to Top