National News

ثقافت کی وزارت کی جھانکی نے یوم جمہوریہ 2026 کی پریڈ میں پہلا انعام جیتا

ثقافت کی وزارت کی جھانکی نے یوم جمہوریہ 2026 کی پریڈ میں پہلا انعام جیتا

نئی دہلی:ثقافت کی وزارت نے یوم جمہوریہ کی پریڈ 2026 میں دو اہم اعزاز ات حاصل کیے، جس میں وندے ماترم-150 سال کا سفر کے عنوان سے اس کی جھانکی کو مرکزی وزارتوں اور محکموں میں بہترین جھانکی کے زمرے میں پہلے انعام سے نوازا گیا ، جب کہ اس کی شاندار ثقافتی پیشکش وندے ماترم: ہندوستان کی لافانی گونج" کو اس کی غیر معمولی فنکارانہ اور موضوعاتی مہارت کے لیے خصوصی انعام سے بھی نوازا گیا۔
ایوارڈ یافتہ جھانکی میں وندے ماترم کے 150 سالہ سفر کو شاندار انداز میں دکھایا گیا ہے ، جس میں اسے قومی بیداری کے گیت کے طور پر اور ہندوستان کی جدوجہد آزادی ، اتحاد اور تہذیبی شعور کی تشکیل میں اس کے پائیدار کردار کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ متاثر کن مناظر اور علامتوں کے ذریعے ، جھانکی نے ہندوستان کی اجتماعی قومی شناخت میں قومی گیت کی لازوال مطابقت کو اجاگر کیا۔
خصوصی انعام یافتہ ثقافتی رقص پریزنٹیشن ، "وندے ماترم- ہندوستان کی لافانی گونج"، کو سنگیت ناٹک اکیڈمی نے نارتھ زون کلچرل سینٹر ، پٹیالہ کے تعاون سے ترتیب دیا گیاتھا۔ اس پریزنٹیشن میں راشٹر رشی بنکم چندر چٹوپادھیائے کے لافانی گیت کو اعزاز بخشا گیاہے، جو ہندوستان کی تحریک آزادی کی ایک مضبوط آواز بن گئی۔ اس پرفارمنس نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 2500 فنکاروں کو اکٹھا کیا ، جو کلاسیکی ، لوک اور قبائلی فن کی شکلوں کے ذریعے ہندوستان کے وسیع ثقافتی تنوع کی اجاگر کرتے ہیں۔
اس کوریوگرافی نے بھارت کے روحانی اور ثقافتی جڑوں سے ، مجاہدین آزادی کی قربانیوں کے ذریعے ، مسلح افواج کی بہادری اور لگن تک کے لازوال سفر کو پیش کیا۔ سنسکرت منتروں ، متاثر کن موسیقی اور متحرک شکلوں کے ساتھ جڑی ہوئی ، پریزنٹیشن نے وندے ماترم کے مکمل جذباتی اور فلسفیانہ چیزوں کو اپنی گرفت میں لیا ، جس کا اختتام ترنگا کو ایک شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہوا ، جو اتحاد ، عقیدت، محبت اور قومی فخر کی علامت ہے۔
ثقافتی پریزنٹیشن کی قیادت سنگیت ناٹک اکیڈمی کی چیئرپرسن ڈاکٹر سندھیا پوریچا نے مجموعی طور پر تخلیقی ڈائریکٹر کے طور پر کی۔ موسیقی کی ہدایت کاری آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار جناب ایم ایم کیراوانی نے کی تھی ، جس کے اضافی بول سبھاش سہگل نے لکھے تھے۔ آواز قومی ایوارڈ یافتہ اداکار انوپم کھیر نے دی ، کوریوگرافی سنتوش نائر نے کی ، اور کاسٹیوم ڈیزائن محترمہ سندھیا رمن نے کیا۔



Comments


Scroll to Top