Latest News

جموں کشمیر : فاروق عبداللہ کی نظر بندی ختم ہونے کومحبوبہ مفتی کی بیٹی  التجا  نے بتایا خوش آئند ، والدہ سمیت دیگر لیڈروں کی رہائی کا کیا مطالبہ

جموں کشمیر : فاروق عبداللہ کی نظر بندی ختم ہونے کومحبوبہ مفتی کی بیٹی  التجا  نے بتایا خوش آئند ، والدہ سمیت دیگر لیڈروں کی رہائی کا کیا مطالبہ

سری نگر :سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی پی ایس اے کے تحت نظر بندی کے خاتمے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اپنی والدہ سمیت تمام دیگر سیاسی لیڈروں اور نوجوانوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ بتادیں کہ جموں وکشمیر حکومت نے جمعہ کے روز نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلی ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی پی ایس اے کے تحت نظر بندی ختم کردی ۔

https://twitter.com/MehboobaMufti/status/1238374240136523776?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1238374240136523776&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fjammu-and-kashmir-mehbooba-mufti-daughter-iltija-big-statement-on-farooq-abdullah-release-says-its-time-to-release-all-detainees-imt-296565.html
التجا مفتی نے اپنی والدہ کے ٹویٹر ہینڈل پر موصوف لیڈر کی نظر بندی کے خاتمے کے بارے میں حکومت کی طرف سے جاری کردہ حکمنامے کو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ تمام نظر بند لیڈروں بشمول ہزاروں نوجوانوں جو جموں وکشمیر کے باہر کے جیلوں میں بند ہیں کو بھی رہا کیا جائے۔
انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ آج ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی نظر بندی ختم ہوئی ، امید ہے تمام نظر بند سیاسی لیڈروں بشمول میری والدہ اور جموں و کشمیر کے باہر جیلوں میں مقید نوجوانوں کو بھی فوری طور پر رہا کیا جائے گا ، ان کی نظر بندی ملک کے جمہوری اقدار پر ایک سیاہ داغ ہے۔

https://twitter.com/MehboobaMufti/status/1238388578889003008?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1238388578889003008&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fjammu-and-kashmir-mehbooba-mufti-daughter-iltija-big-statement-on-farooq-abdullah-release-says-its-time-to-release-all-detainees-imt-296565.html
اپنی والدہ محبوبہ مفتی کی گزشتہ تقریبا ساڑھے سات ماہ سے جاری مسلسل نظر بندی کے متعلق اپنے ایک ٹویٹ میں التجا نے کہا کہ قریب سات ماہ قبل کچھ افسر گرفتاری کا وارنٹ لے کر گھر آئے اور میری والدہ کو پندرہ منٹوں کے اندر ہی لے گئے ، مجھے یہ گمان بھی نہیں تھا کہ مجھے ان کی رہائی کے لئے ایک ایسی طویل جد وجہد کرنی پڑے گی جو بظاہر ابدی ہو۔ قابل ذکر ہے کہ پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی سال گزشتہ کے پانچ اگست سے مسلسل نظر بند ہیں اور ان پر بھی پی ایس اے عائد کیا گیا ہیأ



Comments


Scroll to Top