Latest News

مینک اگروال نے رقم کی تاریخ: آئی پی ایل میں 100 چھکے پورے، ٹی - 20 میں 5000 رنوں کا آنکڑا پار

مینک اگروال نے رقم کی تاریخ: آئی پی ایل میں 100 چھکے پورے، ٹی - 20 میں 5000 رنوں کا آنکڑا پار

احمد آباد: رائل چیلنجرز  بنگلورو ( آر سی بی )   کے سلامی بلے باز مینک اگروال نے آئی پی ایل 2025 کے فائنل مقابلے میں پنجاب کنگز کے خلاف کھیلتے ہوئے دو شاندار کامیابی اپنے نام کی۔ انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ میں اپنے 100 چھکوں کا آنکڑہ پورا کیا اور ساتھ ہی ٹی 20 کرکٹ میں 5000 رنوںکا ہدف بھی حاصل کیا۔ یہ کامیابی نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تاریخی فائنل کے دوران حاصل ہوئی، جہاں بنگلورو اور پنجاب اپنی پہلی  آئی پی ایل ٹرافی کے لئے آمنے - سامنے تھے ۔ 
آئی پی ایل میں 100 چھکوں کا ریکارڈ
مینک اگروال نے آئی پی ایل میں اپنے 100 ویں چھکے تک پہنچنے کے لئے  فائنل میں پنجاب کنگز کے تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ کی گیند پر شاندار چھکا  لگایا ۔  مینک نے اس سیزن میں 10 چھکے لگائے، جس سے ان کے آئی پی ایل کے کل چھکے 100 ہو گئے۔ یہ کامیابی انہیں آئی پی ایل کے ان چند بلے بازوں میں سے ایک بناتی ہے جنہوں نے ٹورنامنٹ میں 100 یا اس سے زیادہ چھکے لگائے ہیں۔ مینک نے اب تک 130 آئی پی ایل میچوں میں 2732 رنز بنائے ہیں جن میں ایک سنچری اور 13 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ان کی بہترین اننگز 106 رنز کی ہے جو انہوں نے 2020 میں راجستھان رائلز کے خلاف کھیلی تھی۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 271 چوکے اور 100 چھکے لگائے ہیں جس سے ان کا اسٹرائیک ریٹ 133.5 ہے۔
ٹی 20 میں 5000 رنوں کا سنگ میل حاصل کیا
مینک نے فائنل میں اپنی اننگز کے دوران 31 رنز بنا کر T20 کرکٹ میں 5000 رنز کا ہندسہ بھی عبور کیا۔ وہ آئی پی ایل 2025 کے کوالیفائر 1 میں پنجاب کنگز کے خلاف ایک اہم اننگز کھیلنے کے بعد نشان سے صرف 31 رنز دور تھے۔ انہوں نے فائنل میں یہ کارنامہ انجام دیا، جس کے ساتھ وہ ٹی 20 کرکٹ میں 5000  رنز بنانے والے ہندوستانی بلے بازوں کے منتخب گروپ میں شامل ہو گئے۔
دونوں ٹیموں کی پلیئنگ11 
رائل چیلنجرز بنگلور: فلپ سالٹ، وراٹ کوہلی، مینک اگروال، رجت پاٹیدار(کپتان)، لیام لیونگ اسٹون، جیتیش شرما(وکٹ کیپر)، روماریو شیفرڈ، کرونل پانڈیہ، بھونیشور کمار، یش دیال، جوش ہیزل ووڈ۔ 
پنجاب کنگز :  پریانش آریہ، جوش انگلس(وکٹ کیپر)، شریئس ائر (کپتان)، نہال وڈھیرا، ششانک سنگھ، مارکس اسٹوئنس، عظمت اللہ عمرزئی، کائل جیمیسن، وجے کمار وشاک، ارشدیپ سنگھ، یوزویندر چہل۔ 
 



Comments


Scroll to Top