Latest News

پاکستا ن کے وزیر خارجہ کا دعویٰ:9 نومبر کو ہوگا کرتار پور کاریڈور کا افتتاح، عام شخص کی طرح آئیں گے  منموہن سنگھ

پاکستا ن کے وزیر خارجہ کا دعویٰ:9 نومبر کو ہوگا کرتار پور کاریڈور کا افتتاح، عام شخص کی طرح آئیں گے  منموہن سنگھ

کرتارپور کاریڈور کو لے کر پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بڑا بیان آیا ہے۔قریشی نے بتایا کہ پاکستان 9 نومبر کو کرتارپور کاریڈور کا افتتاح کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کرتارپور صاحب جائیں گے اور افتتاحی تقریب میں شامل ہوں گے  ،لیکن مہمان خصوصی کے طور پر نہیں، بلکہ   عام مسافر کے طور پرشامل ہوں گے ۔

PunjabKesari
. پاکستان کے  ایک ٹی وی چینل پر قریشی نے کہاکہ ' میں نے ہندوستان کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو دعوت بھیجی تھی ۔میں ان کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھے خط لکھ کر کہا کہ میں آؤں گا لیکن مہمان  خصوصی کے طور پر نہیں بلکہ ایک عام انسان  اور مسافر کی طرح'۔ قریشی نے مزید کہا کہ اگرچہ وہ عام شخص کی طرح آئیں، لیکن ہم ان کا استقبال کریں گے۔

PunjabKesari
بتا دیں کہ پاکستان نے پہلے منموہن سنگھ کو افتتاحی تقریب  میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔اس پر حکومت ہند نے کہا تھا کہ دعوت پر فیصلہ منموہن سنگھ کو ہی لینا ہے۔قابل ذکر ہے کہ منموہن سنگھ کی پیدائش گاہ گاؤں میں ہوا تھا۔ ہند - پاک تقسیم کے بعد گاہ گاؤں  پاکستان میں چلا گیا۔ 10 سال وزیر اعظم  رہتے ہوئے منموہن سنگھ کبھی پاکستان نہیں گئے۔

PunjabKesari

گزشتہ سال عمران خان نے وزیر اعظم  عہدے کا حلف لینے کے بعد ہندوستانیوں کے لئے کرتارپور کاریڈور کھولنے  کی بات کہی تھی۔کرتارپور صاحب گوردوارہ پاکستان کے نروال ضلع میں ہے جو کہ بھارت کے ضلع گورداس پور سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
وزیر اعظم مودی 8 نومبر کو کریں گے افتتاح
وزیر اعظم نریندر مودی آٹھ نومبر کو کرتارپور کوریڈور کا افتتاح کریں گے۔کچھ دن پہلے مرکزی وزیر ہرسمرت کور بادل نے ٹویٹ کرکے اس کی اطلاع دی تھی۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ آٹھ نومبر وزیر اعظم نریندر مودی کے کرتارپور کاریڈور کے افتتاح کے ساتھ ہی ایک تاریخ رقم ہو جائے گی۔
 



Comments


Scroll to Top