Latest News

بڑا حادثہ : کچرے کا ڈھیر ڈھہنے سے 1 خاتون کی دب کر موت، 7 زخمی، 27 افراد اب بھی لاپتہ

بڑا حادثہ : کچرے کا ڈھیر ڈھہنے سے 1 خاتون  کی دب کر موت، 7 زخمی، 27 افراد اب بھی لاپتہ

نیشنل ڈیسک: فلپائن کے ایک شہر میں کچرا چھانٹنے کے مرکز پر کچرے کے ایک بہت بڑے ڈھیر کے ڈھہنے (گرنے )سے وہاں کام کرنے والے مزدور دب گئے، جس کے نتیجے میں ایک خاتون کی موت ہو گئی جبکہ سات افراد زخمی ہو گئے اور کم از کم 27  دیگر لاپتہ  ہیں۔ پولیس نے جمعہ کو یہ جانکاری  دی۔
پولیس کے مطابق سیبو شہر کے بنالیو گاؤں میں واقع لینڈ فل مقام پر کچرے اور ملبے کا ایک انتہائی بڑا حصہ اچانک منہدم ہو گیا، جس کی زد میں وہاں موجود لوگ آ گئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے اب تک آٹھ افراد کو زندہ باہر نکال لیا ہے اور ملبے میں پھنسے لاپتہ افراد کی تلاش کا عمل ابھی جاری ہے۔ علاقائی پولیس ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل روڈرک میرانن نے بتایا کہ جن لوگوں کو بچایا گیا، ان میں ایک خاتون لینڈ فل کارکن بھی شامل تھی، جس کی ہسپتال لے جاتے وقت موت ہو گئی۔ دیگر زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ میرانن نے کہا کہ ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق 27 افراد اب بھی لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش کے لیے تلاش اور بچاؤ مہم جاری ہے۔
ادھر سیبو سٹی کے میئر نیسٹر آرکائیول نے جمعہ کو بتایا کہ کم از کم بارہ افراد کو بچا لیا گیا ہے، جبکہ38  افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ پولیس اور میئر کی جانب سے بتائے گئے اعداد و شمار میں فرق کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top