National News

وزیراعظم اتوار کو وائبرنٹ گجرات علاقائی کانفرنس کا کریں گے افتتاح

وزیراعظم اتوار کو وائبرنٹ گجرات علاقائی کانفرنس کا کریں گے افتتاح

نئی دہلی:مخصوص صنعتی ترقی کو فروغ دینے، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور عالمی رابطے کو مضبوط بنانے کے مقصد سے اس بار گجرات میں چار وائبرنٹ علاقائی کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی، جن کے ذریعے ریاست میں سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کو نئی رفتار دی جائے گی وزیر اعظم 11 جنوری 2026 کو راجکوٹ کا دورہ کریں گے اور کچھ اور سوراشٹر خطے کے لیےوائبرینٹ گجرات ریجنل کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ تقریبا 1:30 بجے ، وہ کانفرنس میں تجارتی نمائش کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد تقریباً دوپہر 2 بجے وزیر اعظم مارواڑی یونیورسٹی ، راجکوٹ میں کچھ اور سوراشٹر خطے کے لیے وائبرینٹ گجرات ریجنل کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ وہ اس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ تقریب کے دوران ، وزیر اعظم 14 گرین فیلڈ اسمارٹ گجرات انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (جی آئی ڈی سی) اسٹیٹس کی ترقی کا بھی اعلان کریں گے اور راجکوٹ میں جی آئی ڈی سی کے میڈیکل ڈیوائس پارک کا افتتاح کریں گے۔
وائبرینٹ گجرات ریجنل کانفرنس 11-12 جنوری 2026 تک منعقد کی جا رہی ہے ، جس میں کچھ اور سوراشٹر کے علاقوں کے 12 اضلاع کو شامل کیا جا رہا ہے۔ خصوصی طور پر ان خطوں کے لیے وقف اس کانفرنس کا مقصد مغربی گجرات میں سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کی نئی رفتار کا آغاز کرنا ہے۔ کانفرنس کے فوکس سیکٹرز میں سیرامکس ، انجینئرنگ ، پورٹس اینڈ لاجسٹکس ، فشریز ، پیٹروکیمیکلز ، ایگرو اینڈ فوڈ پروسیسنگ ، منرلز ، گرین انرجی ایکوسسٹم ، اسکل ڈیولپمنٹ ، اسٹارٹ اپس ، ایم ایس ایم ای ، سیاحت اور ثقافت شامل ہیں۔ جاپان ، جنوبی کوریا ، روانڈا اور یوکرین کانفرنس کے شراکت دار ممالک ہوں گے۔
وائبرینٹ گجرات کے کامیاب ماڈل کی رسائی اور اثر کو مزید وسعت دینے کے لیے ریاست بھر میں چار وائبرینٹ گجرات علاقائی کانفرنسوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ شمالی گجرات خطے کے لیے علاقائی کانفرنس کا پہلا ایڈیشن 9-10 اکتوبر 2025 کو مہسانہ میں منعقد ہوا۔ موجودہ ایڈیشن کچھ اور سوراشٹر خطے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ جنوبی گجرات (9-10 اپریل 2026) اور وسطی گجرات (10-11 جون 2026) علاقوں کے لیے علاقائی کانفرنسوں کا انعقاد بالترتیب سورت اور وڈودرا میں کیا جائے گا۔
وزیر اعظم کے وکست بھارت @2047 کے وڑن اور وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ کی کامیابی اور وراثت پر مبنی ، ان علاقائی کانفرنسوں کا مقصد وائبرینٹ گجرات پلیٹ فارم کو خطوں کے قریب لے کرمخصوص صنعتی ترقی کو فروغ دینا ، متنوع شعبوں میں سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور عالمی مشغولیت کو بڑھانا ہے۔ یہ پہل وزیر اعظم کے مرکوزترقی ، کاروبار کرنے میں آسانی ، اختراع پر مبنی ترقی ، اور پائیدار روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر زور دینے کی بھی عکاسی کرتی ہے۔
علاقائی کانفرنسیں نہ صرف علاقائی کامیابیوں کو ظاہر کرنے اور نئے اقدامات کے اعلان کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کریں گی بلکہ علاقائی معیشتوں کو بااختیار بنا کر ، اختراع کو فروغ دے کر اور ریاست کے ہر حصے میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو آسان بنا کر گجرات کی ترقی کی کہانی کو مشترکہ بنانے کے آلےکے طور پر بھی کام کریں گی۔ علاقائی کانفرنسوں کی کامیابیوں کو جنوری 2027 میں ہونے والے وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ کے اگلے ایڈیشن کے دوران دکھایا جائے گا۔



Comments


Scroll to Top