Latest News

ایودھیا میں رام مندر پر پی ایم مودی نے لہرایا دھرم دھوج ، یوگی بولے - مندر 140 کروڑ بھارتیوں کی آستھا کا پرتیک

ایودھیا میں رام مندر پر پی ایم مودی نے لہرایا دھرم دھوج ، یوگی بولے - مندر 140 کروڑ بھارتیوں کی آستھا کا پرتیک

 ایودھیا :  پردھان منتری نریندر مودی نے منگلوار کو شبھ مہورت میں نو تعمیر شدہ شری رام جنم بھومی مندر کی مرکزی چوٹی پر دھرم دھوج لہرایا اور اس تاریخی لمحے کو ' بھارت کی ثقافتی چیتنا کا ایک اور اتکرش بندو'  قرار دیا۔
صبح 11:55 بجے ابھیجیت مہورت میں پردھان منتری نے شیشا وتر مندر میں پوجا - ارچنا کی اور اس کے بعد شری رام مندر پہنچ کر کیسریا کے ذریعے دھوج او پر اٹھنے لگا۔ پورا کمپلیکس تالیوں سے گونج اٹھا۔ سادھو ، سنتوں کی پہلی قطار میں بیٹھے مہنت جذباتی ہو کر آنسو پونچھتے نظر آئے۔ لگ بھگ 7000 مہمان اس آدھیا تمک سمار وہ کے گواہ بنے ، جن میں دیش- دنیا کے دھرم گورو ، کاروباری جگت کی ہستیاں اور دلت ، و نچت ، کنر اور دیگر طبقوں کے نمائندے شامل تھے۔
وزیر اعظم نے کہا،  میں آج ان تمام عقیدت مندوں کو بھی سلام کرتا ہوں اور ہر اس شخص کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے رام مندر کی تعمیر کے لئے اپنا تعاون دیا۔  میں رام مندر کی تعمیر سے جڑے ہر مزدور، ہر کاریگر، ہر منصوبہ ساز، ہر ماہر تعمیرات کا خیر مقدم کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا پانچ سو سالوں کا خواب سچ ہوا ہے۔ آنے والے1000 برسوں کی بنیاد کو مضبوط کرتا ہے۔
مکھیہ منتری یوگی نے کہا کہ یہ دھوج یگیہ کی پورن آہوتی نہیں بلکہ نئے دور کا آغاز ہے۔ انہوں نے اسے 140 کروڑ بھارتیوں کی آستھا سنمان اور فخر کی علامت بتایا ۔ یوگی نے کہا کہ 5 شتابدیوں کے سنگھرش اور تپسیا کا نتیجہ آج دیش کے سامنے ہے اور ترقی یافتہ بھارت میں یہ دھوج' رام راجیہ'  کے اقدار کا علمبردار بنے گا۔ پروگرام کا سنچالن شری رام جنم بھومی   تیرتھ کشیتر ٹرسٹ کے سیکرٹری چمپت رائے نے کیا۔
واضح رہے کہ 10 فٹ اونچے اور 20 فٹ لمبے مثلث نما پرچم پر ایک چمکتے سورج کی تصویر ہے ، جو بھگوان شری رام کی چمک اور بہادری کی علامت ہے اور اس پر کو ویدار درخت کی تصویر کے ساتھ 'اوم'  لکھا ہے ۔ وزیر اعظم نے جو پرچم لہرایا، وہ رام مندر کے لئے خاص طور پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ پرچم مندر کی تعمیر کے ابتدائی مرحلے سے ہی تیار کیا جا رہا تھا۔ دھوج دنڈ کو بھی نرمان کی شروعات میں ہی آدھار سے اوپر لایا گیا تھا تاکہ پورا ڈھانچہ روایتی طرز کے مطابق رہے۔ 
سماروہ میں اتر پردیش کی گورنرآنندی بین پٹیل ، مکھیہ منتری یوگی آدتیہ ناتھ، آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت، شری رام جنم بھومی تیرتھ کشیترٹرسٹ کے پردھان مہنت نرتیہ گوپال درس سمیت دیش بھر کے سنت-  مہنت اور ہزاروں شردھالو موجود رہے۔
 جو دھوج کبھی ایودھیا میں لہراتا تھا، آج اپنی آنکھوں سے دیکھا: بھاگوت 
آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے اسے فخر کا لمحہ قرار دیتے ہوئے اس موقع پر شامل ہونے کی خوشی ظاہر کی ۔ انہوں نے کہا، رام راجیہ کا دھوج جو بھی ایودھیا میں لہراتا تھا اور پوری دنیا میں خوشی اور امن فراہم کرتا تھا، وہ دھوج شکھر پر براجمان ہوتے ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ بھاگوت نے کہا، دھوج پر تیک ہوتا ہے۔دھوج لہرانے میں وقت لگا ، مندر بنانے میں بھی وقت لگا۔ اس مندر کے روپ میں ہم نے کچھ عناصر کو او پر پہنچایا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top