Latest News

نیا بھارت دہشت گردی سے نہ ڈرتا ہے نہ جھکتا ہے : پی ایم مودی

نیا بھارت دہشت گردی سے نہ ڈرتا ہے نہ جھکتا ہے : پی ایم مودی

نیشنل ڈیسک: پردھان منتری نریندر مودی نے آپریشن سندور کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے دیکھا کہ نیا بھارت نہ دہشت گردی سے ڈرتا ہے اور نہ ہی اس کے آگے جھکتا ہے۔ ہم امن چاہتے ہیں لیکن اپنی سکیورٹی سے کوئی سمجھو تہ نہیں کرتے۔ آپریشن سندور اس کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ مودی نے کہا کہ کو روکشیتر کی پوتر دھرتی سکھ روایت کا اہم مرکز ہے۔ بھارت امن کا پجاری ہے ، ہم کسی سے بیر نہیں رکھتے لیکن اگر کوئی ہماری طرف بری نظر ڈالے، ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے یا ہمارے لوگوں پر حملہ کرے تو ہم منہ توڑ جواب دینا خوب جانتے ہیں۔
پنچ جنیہ شنکھ سمارک کا افتتاح 
پردھان منتری نریندر مودی نے گیتا ستھلی جیوتسر، کو روکشیتر میں مہا بھارت انو بھو کیندر کے احاطے میں بھگوان شری کرشن جی کے پوتر شنکھ پنچ جنیہ پر آدھارت پنچ جنیہ سمارک کا افتتاح کیا۔ مہا بھارت کے یدھ میں بھگوان شری کرشن نے انصاف اور دھرم کے ساتھ کھڑے ہو کر اسی دو یہ پنچ جنیہ شنکھ سے شنکھنا د کیا تھا۔ اس پر شریمد بھگوت گیتا  کے 18 شلوک درج کئے گئے ہیں۔ گیتا کی پاون دھرا کو نمن کیا۔



Comments


Scroll to Top