Latest News

امن مذاکرات کی بحث کے درمیان روس نے یوکرین پر کیا بڑا حملہ! رہائشی عمارتوں کو بنایا نشانہ

امن مذاکرات کی بحث کے درمیان روس نے یوکرین پر کیا بڑا حملہ! رہائشی عمارتوں کو بنایا نشانہ

انٹرنیشنل ڈیسک: ایک طرف روس اور یوکرین کے درمیان لمبے عرصے سے جاری جنگ کو ختم کرنے کے لیے امن مذاکرات شروع ہونے کی بات چل رہی ہے، وہیں روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں رہائشی عمارتوں اور توانائی کے ڈھانچے کو نشانہ بنا کر شدید حملے کیے ہیں۔
کیف کے میئر وٹالی کلیچکو نے حملے کی معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ وسطی پیچےرسک ضلع اور کیف کے مشرقی ضلع دنیپرووسکی میں رہائشی عمارتوںکو نقصان پہنچاہے۔ دنیپرووسکی کی ایک 9 منزلہ عمارت کی کئی منزلوں میں خوفناک آگ لگ گئی۔ شہر انتظامیہ کے سربراہ کے مطابق ان حملوں میں کم از کم 4 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ توانائی کے ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
یہ حملے جنیوا میں امریکی اور یوکرینی نمائندوں کے درمیان امریکہ۔روس کی ثالثی والی امن منصوبہ پر ہوئے تعمیری بات چیت کے فوراً بعد کیے گئے۔ روس کی وزارت دفاع نے منگل کو بتایا کہ ان کی فضائی دفاعی افواج نے کریمیا سمیت مختلف روسی علاقوں کے اوپر راتوں رات 249 یوکرینی ڈرون تباہ کیے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر (116) ڈرون بحیرہ اسود کے اوپر مار گرائے گئے تھے۔



Comments


Scroll to Top