Latest News

کوروکشیتر میں بولے  مودی - سری گورو تیغ بہادر جی نے نہ دھرم چھوڑا نہ سچائی کا راستہ ، 350 ویں شہیدی سماگم میں ڈاک ٹکٹ اور سکہ جاری کیا

کوروکشیتر میں بولے  مودی - سری گورو تیغ بہادر جی نے نہ دھرم چھوڑا نہ سچائی کا راستہ ، 350 ویں شہیدی سماگم میں ڈاک ٹکٹ اور سکہ جاری کیا

کو روکشیتر:  پردھان منتری نریندر مودی منگلوار کی شام کو روکشیتر کی پاون دھرتی پر 350 ویں شہیدی سماگم اور گیتا مہوتسو میں شرکت کرنے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پیہو وہ روڈ پر تقریبا 170 ایکڑ میں بنائے گئے سما گم استھل  پر پہنچے۔ پردھان منتری نے سب سے پہلے بھگوان شری کرشن کے پوتر شنکھ کے سنمان میں نو تعمیر شدہ پیچ جنیہ کا افتتاح کیا۔ 
انہوں نے سری گور و تیغ بہادر جی کے عظیم بلیدان اور انسانیت کے تحفظ کے لئے دیئے گئے اعلی تیاگ کو نمن کرتے ہوئے ملک کے لوگوں کو بھی ان کی تعلیمات پر چلنے کا پیغام دیا۔ اس کے بعد پردھان منتری مودی نے مہا بھارت انو بھو سینٹر کا دورہ کیا۔ مودی نے 350 ویں شہیدی سماگم میں ڈاک ٹکٹ اور سکہ بھی جاری کیا۔
 پردھان منتری مودی نے کہا کہ  سری گور و تیغ بہادر جی نے نہ دھرم اور نہ ہی سچائی کا راستہ چھوڑا، سری گور و تیغ بہادر جی نے سچ ، انصاف اور آستھا کی حفاظت کو اپنا دھرم مانا اور اس کے لئے اپنی جان تک قربان کر دی۔ سنگدل اور نگزیب نے سری گور و تیغ بہادر جی کو قید کرنے کا حکم دیا تھا لیکن گورو صاحب نے خود ہی دہلی جانے کا اعلان کر دیا۔ مغل حکمرانوں نے انہیں لالچ بھی دیا، دھمکیاں بھی دیں ، مگر سری گور و تیغ بہادر جی اپنے دھرم اور اصولوں پر ڈٹ کر کھڑے رہے۔
آخر میں تپسوی حالت میں گورو صاحب نے دھرم کی حفاظت کے لئے اپنا شیش دے دیا۔ پردھان منتری نے آگے کہا کہ یہی وہ بلیدان ہے جس نے ہند کی چادر سری گور و تیغ بہادر جی کو امر بنا دیا اور آنے والی صدیوں تک دھرم، ثقافت اور انسانیت کے تحفظ کے لئے پر یر نا دیتا رہے گا۔پردھان منتری مودی نے کہا کہ ہریانہ گورؤوں اور سنتوں کی دھرتی ہے۔ میں خود کو فخر سے گورو روایات کا ایک چھوٹا سا حصہ مانتا ہوں ۔ 
جب افغانستان میں بحران کے دوران مول سوروپ سری گورو گرنتھ صاحب جی کو خطرہ تھا، تب ہماری سرکار نے پورے احترام اور عقیدت کے ساتھ انہیں محفوظ بھارت لانے کا کام کیا تھا۔ ہم نے ملک وبیرون ملک میں گورؤوں کے تاریخی تیرتھ استھان ، چاہے کرتار پور صاحب کاریڈور ہو، ہیم کنڈ صاحب تک روپ وے کی تعمیر ہو، سلطان پور لودھی کی شاندار ترقی ہو یا پھر گورو گوبند سنگھ جی کے پرکاش پرب کے موقع پر بہار میں پٹنہ صاحب اور تخت  سری ہر مندر جی پٹنہ صاحب کو بین الاقوامی سطح کا روپ دینا ہو ، یہ سبھی کام اسی شردھا کی علامت ہیں۔پردھان منتری نریندر مودی نے کو روکشیتر میں جاری انٹر نیشنل گیتا مہوتسو 2025 میں برہم سروور کے پادن کنارے پر منتر اچارن کے بیچ مہا آرتی کی ۔
 



Comments


Scroll to Top