National News

پاکستان سے آئے ٹڈی دل نے گجرات میں مچایا آتنک، کسان ہورہے کافی پریشان

پاکستان سے آئے ٹڈی دل نے گجرات میں مچایا آتنک، کسان ہورہے کافی پریشان


نیشنل ڈیسک: پاکستان کے سندھ صوبے سے آنے والے  ٹڈی کے جھنڈ نے  گجرات میں آتنگ مچایا ہوا ہے ۔ٹڈی دل کے حملے سے  بناس کانٹھا اور مہسانہ اضلاع میں سرسوں، ارنڈی  اور گیہوں کی فصل  تباہ ہو گئی  ہے ، جس کسان بیحد دکھی ہیں۔ بے سب کسان کہیں تالی بجا کر  تو کہیں ہاتھوں میں بندوق لیکر  ٹڈیوں کو بھگانے کی  کوشش کر رہے ہیں۔محکمہ زراعت کے افسران نے  بتایا کہ  کسانوں کو فصلوں کے  نزدیک کھیتوں میں  ٹائر جلانے ، ڈھول بجانے ، ٹیبل فین چلانے  جیسے  مختلف قدم اٹھانے کو کہا گیا ۔

PunjabKesari
انہو ں نے بتایا کہ  بناس کانٹھا میں ٹڈیوں کو روکنے کے لئے  18 ٹیمیں بنائی گئی ہیںاور کسانوں کے لئے ایک ہیلپ لائن بنائی گئی ہے ۔ در اصل ٹڈیاں ایک ہفتہ قبل سب سے پہلے  بناس کانٹھا کی ضلع کی  سوئی گام ، دانتا، ڈیسا ، پالنپور اور لکھنی تالکاؤں کے گاؤوں میں دیکھی گئی ہیں۔ اس کے بعد یہ پاس کے مہسانہ  ضلع کی ستلسنا تالوکا میں گاؤوں میں بھی پھیل گئیں۔

PunjabKesari
گجرات کے نائب وزیر اعلیٰ  نتین  پٹیل نے کہا  کہ یہ ٹڈیاںپاکستان کے ریگستانی علاقوں سے گجرات میں  داخل ہوئیں۔ ایک مہینے میں یہ دوسری بار ہے  جب ٹڈیوں نے مشرقی گجرات ہمارے  کھیتوں پرں حملہ بولا ہے ۔مقامی انتظامیہ  اور محکمہ زراعت حالات سے نپٹنے کے لئے اقدام کر رہا ہے ۔ یہ ٹڈیاں دن کے دوران اڑتی ہیں اور رات میں فصلوں پر بیٹھ جاتی ہیں، جس سے  کسانوں کو انہیں بھگانے میں کافی پریشانی ہوتی ہے ۔



Comments


Scroll to Top