National News

انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈ نے مچائی تباہی! 17 افراد ہلاک، میرین فوجیوں سمیت 80 لاپتہ

انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈ نے مچائی تباہی! 17 افراد ہلاک، میرین فوجیوں سمیت 80 لاپتہ

انٹرنیشنل ڈیسک: انڈونیشیا کے مغربی جاوا صوبے میں ماونٹ بورنگرنگ کی ڈھلوانوں پر ہفتہ کی صبح ہونے والے شدید لینڈ سلائیڈ نے زبردست تباہی مچائی ہے۔ حکام کے مطابق اس حادثے میں اب تک 17 افراد ہلاک اور تقریباً 80 لوگ لاپتہ ہیں۔
لاپتہ افراد میں انڈونیشیا کی میرین فورس کے 19 ارکان شامل ہیں۔ یہ فوجی انڈونیشیا-پاپوا نیو گنی سرحد پر تعیناتی سے پہلے یہاں تربیت لے رہے تھے۔ اب تک 4 میرین فوجیوں کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔ لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے پاسیر لانگو گاوں کے تقریباً 34 گھر اور فوجیوں کا تربیتی کیمپ ملبے تلے دب گئے ہیں۔ لگاتار دو راتوں تک ہونے والی شدید بارش کی وجہ سے پہاڑ کی ڈھلوان کمزور ہو گئی تھی۔
اس دوران انتظامیہ کی جانب سے بچاو مہم میں شامل اہلکاروں کی تعداد 500 سے بڑھا کر 2,100 کر دی گئی ہے۔ بچاو اہلکار ڈرون، واٹر پمپ اور کھدائی کی مشینوں کا استعمال کر رہے ہیں، مگر تنگ سڑکوں اور غیر مستحکم زمین کی وجہ سے بھاری مشینری پہنچانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ بچاو اہلکاروں کو 2 کلومیٹر کے علاقے میں پھیلے پتھروں اور اکھڑے ہوئے درختوں کے ملبے کو ہٹانا پڑ رہا ہے، جو کچھ جگہوں پر 8 میٹر تک گہرا ہے۔
حفاظت کے پیش نظر متاثرہ علاقے کے تقریباً 230 رہائشیوں کو سرکاری پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ انڈونیشیا میں اکتوبر سے اپریل کے درمیان ہونے والی موسمی بارش کی وجہ سے اکثر ایسے لینڈ سلائیڈ اور سیلاب آتے ہیں۔ حکام کی جانب سے لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے تلاش و بچاو¿ کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔



Comments


Scroll to Top