Latest News

لال قلعہ کے آس پاس  حکم امتناعی نافذ، متعدد میٹرو سٹیشن بند

لال قلعہ کے آس پاس  حکم امتناعی نافذ، متعدد میٹرو سٹیشن بند

نئی دہلی:شہریت قانون کے خلاف دہلی کے کئی علاقوں میں احتجاج و مظاہرہ کو دیکھتے ہوئے اور لوگوں کو جنتر منتر اور لال قلعہ جانے سے روکنے کے بہت سے میٹرو سٹیشن بند کئے گئے ہیں۔جامعہ نگر علاقے کے جامعہ ملیہ اسلامیہ میٹرو سٹیشن کے علاوہ اوکھلا وہار، جسولہ وہار میٹرو سٹیشن کو بند کیا گیا ہے۔منیرا میٹرو سٹیشن بھی بند ہے۔
احتجاج کو دیکھتے ہوئے لال قلعہ کے ارد گرد حکم امتناعی نافذ ہے کیونکہ مظاہرین نے لال قلعہ سے شہید پارک تک مارچ نکالنے اعلان کیا تھا۔لوگوں کے احتجاج و مظاہرہ کے خدشہ کو دیکھتے ہوئے لال قلعہ، جامع مسجد، چاندنی چوک، یونیورسٹی، پٹیل چوک، لوک کلیان مارگ، ادیوگ بھون، آئی ٹی او، پرگتی میدان،سینٹرل سکریٹریٹ اور خان مارکیٹ میٹرو اسٹیشن بند کر دیئے گئے ہیں ۔سیکرٹریٹ کے سبھی انٹری اور ایگزٹ گیٹ بند کئے گئے ہیں لیکن یہاں سے ٹرینوں کو تبدیل کرنے کی سہولت ہے۔
 



Comments


Scroll to Top