National News

کشتواڑ سانحہ:اگلے چار دنوں میں تیزبارش کے ساتھ پھر بادل پھٹنے کا امکان

کشتواڑ سانحہ:اگلے چار دنوں میں تیزبارش کے ساتھ پھر بادل پھٹنے کا امکان

نیشنل ڈیسک: جمعرات کو کشتواڑ ضلع کے چشوٹی علاقے میں بادل پھٹنے سے 40 لوگوں کی جان چلی گئی۔ اس کے علاوہ 120سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ اس واقعے کے بعد محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک شدید بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ لوگوں سے دریاوں اور ندی نالوں سے دور رہنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشتواڑ میں آج کم سے کم درجہ حرارت 23.1 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 23.7 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہے گا۔ ضلع میں تیز بارش اور تیز ہواو¿ں کا اثر جاری رہے گا۔
اگلے چار دنوں کے لیے موسم کی پیشن گوئی
15 اگست (جمعہ): موسلادھار بارش متوقع ہے۔ درجہ حرارت 21 سے 25 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہے گا۔ ہواوں کی رفتار 7 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے۔
16 اگست (ہفتہ): گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔
 17 اگست (اتوار): دن کے وقت 50 فیصد اور رات کے وقت 80 فیصد بارش کا امکان ہے۔ ہلکی گرج چمک کے ساتھ طوفان بھی آ سکتا ہے۔ درجہ حرارت 21 سے 27 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہے گا۔
18 اگست (پیر): درجہ حرارت گر جائے گا۔ کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔
محتاط رہنے کی اپیل
بادل پھٹنے سے کئی دریاوں اور ندی نالوں کی سطح آب میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ضلع انتظامیہ اور محکمہ موسمیات نے سبھی کو دریاوں اور ندی نالوں سے دور رہنے اور الرٹ رہنے کا مشورہ دیا ہے۔



Comments


Scroll to Top