Latest News

کرتارپور راہداری کے افتتاح پر وزیر اعظم  مودی کو مدعوکرنے سے متعلق پاکستان نے دیا یہ جواب

کرتارپور راہداری کے افتتاح پر وزیر اعظم  مودی کو مدعوکرنے سے متعلق پاکستان نے دیا یہ جواب

اسلام آباد: کرتار پور راہداری  کے نومبر میں ہونے والے مشترکہ افتتاح میں وزیر اعظم نریندر مودی کو بلانے یا بلانے کی اٹکلو ں کے درمیان پاکستان کا رد عمل سامنے آیا ہے ۔پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی کو بلانے پر فیصلہ نہیں لیا گیا ہے ۔بتادیں کہ  ہندوستانی سکھ عقیدتمندوں کے لئے کرتار پور راہداری 9 نومبر کو کھولا جائے گا ۔پاکستان نے اس پروگرام کے لئے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو دعوت بھیجی ہے ۔

PunjabKesari
اس سے پہلے پیر کو پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ان کی حکومت ہندوستان کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو دعوت دے گی ، وزیر اعظم نریندر مودی کو نہیں۔قریشی نے کہا کہ  وہ ہندوستان کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کوکرتار پور راہداری کے افتتاح  پرایک رسمی دعوت نامہ بھیجیں گے ۔ وہ اس دوران سکھ طبقے کے وفد کی نمائندگی بھی کریں گے ۔

PunjabKesari
بتادیں کہ مودی حکومت نے 5 اگست کو جموں کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کو منسوخ کردیا تھا اور ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ لیا تھا ۔ تب سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مسلسل کشیدگی چل رہی ہے ۔ پاکستان اس مدعے کو بین الاقوامی سطح پر الگ - الگ فورم پر اٹھارہا ہے اور ہندوستا ن کے اس اقدام کی مخالفت کر رہا ہے ۔
PunjabKesari



Comments


Scroll to Top