National News

جن پنگ کے دورہ ماسکو سے روس -بھارت تعلقات نہیں ہوں گے متاثر،  پڑھیں  روسی سفیر نے کیا کہا

جن پنگ کے دورہ ماسکو سے روس -بھارت تعلقات نہیں ہوں گے متاثر،  پڑھیں  روسی سفیر نے کیا کہا

نئی دہلی: ہندوستان میں روس کے سفیر ڈینس علیپوف نے ماہرین کی اس رائے کو  فرضی خیال قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے کہ ماسکو اور بیجنگ کے درمیان تعلقات روس کے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کونقصان پہنچائیں گے۔ ڈینس علیپوف نے یہ بات چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ روس کے نتائج پر میڈیا کے ایک حصے میں تجزیوں کا جواب دیتے ہوئے کہی۔
روسی سفیر نے ٹویٹ کیا، ان دنوں شی جن پنگ کے دورہ روس کے نتائج کا کافی تجزیہ کیا جا رہا ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے مختلف نامور ہندوستانی ماہرین روس چین تعلقات کا خواب دیکھ رہے ہیں جس سے ہندوستان اور روس کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔ یہ مسئلہ خیالی خیالات کا معاملہ ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ اس ہفتے روس کے تین روزہ دورے پر تھے۔ اس دوران چن فنگ نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ شی جن پنگ نے یوکرین کے تنازع میں امن ساز کے طور پر اپنے کردار کو ظاہر کرنے کے لیے ماسکو کا تین روزہ دورہ کیا۔ اس سمت میں، انہوں نے امن مذاکرات کے منصوبے کو آگے بڑھانے کی کوشش کی، جسے یوکرین کے اہم اتحادی، امریکہ کی طرف سے سرد ردعمل ملا۔ مارچ 2013 میں پہلی بار چین کے صدر بننے کے بعد ژی کے روس کے دورے کو دوستی، تعاون اور امن کا  دورہ  قرار دیا گیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top