جھجر: ہریانہ کے جھجر ضلع کے ڈھنڈلان گاوں کے سرپنچ کرشنا کمار نے اتوار کو زہریلی چیز نگل کر خودکشی کر لی۔ وہ صبح یہ کہہ کر گھر سے نکلا کہ میں کھیت جا رہا ہوں، تھوڑی دیر بعد ایک راہگیر نے اسے کھیت میں درد سے کراہتے ہوئے پایا، اس کے منہ سے جھاگ نکل رہی تھی۔ موقع سے زہر کی خالی بوتل بھی برآمد ہوئی ہے۔
راہگیر نے فوری طور پر اہل خانہ کو اطلاع دی، جس کے بعد اسے سول ہسپتال اور پھر روہتک پی جی آئی لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اہل خانہ کو قتل یا کسی سازش کا شبہ ظاہر نہیں کیا ہے اور نہ ہی کوئی خودکشی نوٹ ملا ہے۔ اتوار کی شام لاش کا انتم سنسکار کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، اب اہل خانہ کے بیان کی بنیاد پر تفتیش کی سمت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ابھی تک کسی فریق کی طرف سے کوئی باضابطہ شکایت نہیں کی گئی ہے۔ سرپنچ کرشنا کمار کی موت سے گاو¿ں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ گاوں والوں کے مطابق کرشنا کمار کو ایک دوستانہ اور فعال سرپنچ سمجھا جاتا تھا۔ ایسے میں اس کی خودکشی کو لے کر گاوں میں کئی سوال اٹھ رہے ہیں۔