National News

مہاتما بدھ کے خیالات ملکوں، ثقافتوں اور لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑتے ہیں: مودی

مہاتما بدھ کے خیالات ملکوں، ثقافتوں اور لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑتے ہیں: مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھگوان بدھ کے خیالات میں دنیا کو ایک ساتھ باندھنے کی طاقت ہے اور یہی وجہ ہے کہ جب بھگوان بدھ کے مقدس آثار ویتنام میں ہندوستان سے پہنچے تو وہاں قومی تہوار کا ماحول تھا اور ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ لوگوں نے انہیں دیکھا مسٹر مودی نے اتوار کو اپنے ریڈیو پروگرام 'من کی بات' میں کہا کہ بھگوان بدھ کے خیالات میں ملکوں، ثقافتوں اور لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ باندھنے کی طاقت ہے۔
انہوں نے کہاکہ پچھلے کچھ دنوں میں ویتنام سے بہت سے لوگوں نے مجھے مختلف ذرائع سے پیغامات بھیجے، جن کی ہر سطر میں عقیدت، قربت اور دل کو چھو لینے والے جذبات تھے۔ وہ بھگوان بدھ کے مقدس آثار کو دیکھنے کی اجازت دینے کے لیے ہندوستان کا شکریہ ادا کر رہے تھے۔ ان کے الفاظ میں جذبات کسی رسمی شکریہ سے زیادہ تھے۔"وزیر اعظم نے کہا کہ بھگوان بدھ کے یہ مقدس آثار اصل میں آندھرا پردیش کے پالناڈو ضلع کے ناگرجنکونڈہ میں دریافت ہوئے تھے۔ اس جگہ کا بدھ مت سے گہرا تعلق ہے۔ کہا جاتا ہے کہ سری لنکا اور چین سمیت دور دراز مقامات سے لوگ یہاں آتے تھے۔ ابھی پچھلے مہینے ہی بھگوان بدھ کے ان مقدس آثار کو ویتنام لے جایا گیا تھا اور وہاں نو مختلف مقامات پر عوام کو دیکھنے کے لیے رکھا گیا تھا۔

مسٹر مودی نے کہاکہ "ہندوستان کی یہ پہل ایک طرح سے ویتنام کے لیے ایک قومی تہوار بن گئی، تقریباً 10 کروڑ کی آبادی والے ویتنام میں 1.5 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے مقدس آثار کی زیارت کی۔ میں نے سوشل میڈیا پر جو تصویریں اور ویڈیوز دیکھے، ان سے مجھے احساس ہوا کہ عقیدت کی کوئی حد نہیں ہوتی۔ بارش ہو یا چلچلاتی دھوپ، ہر کوئی بچے، بزرگ گھنٹوں کھڑے تھے، لوگ دیوانہ وار کھڑے تھے۔ جذباتی ہو کر ویتنام کے صدر، نائب وزیر اعظم سب نے سر جھکا لیا۔



Comments


Scroll to Top