Latest News

امریکی فضائی حملوں کے بعد ایران نے یو این( اقوام متحدہ ) کی ایٹمی ایجنسی سے تعلقات توڑے، بڑھ گئی دنیا کی ٹینشن

امریکی فضائی حملوں کے بعد ایران نے یو این( اقوام متحدہ ) کی ایٹمی ایجنسی سے تعلقات توڑے، بڑھ گئی دنیا کی ٹینشن

انٹر نیشنل  ڈیسک: ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے بدھ کے روز مبینہ طور پر ملک کے اہم جوہری مراکز پر امریکی فضائی حملوں کے بعد بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے ساتھ تعاون معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے صدر کے اس فیصلے کی جانکاری  دی ہے۔ یہ فیصلہ ایران کی پارلیمنٹ کی جانب سے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے قانون کی منظوری کے بعد کیا گیا۔
اسے آئینی مانیٹرنگ باڈی کی منظوری بھی مل چکی ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اس قدم  کا اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے IAEA پر کیا اثر پڑے گا۔ ویانا میں قائم یہ ایجنسی برسوں سے ایران کے جوہری پروگرام کی نگرانی کر رہی ہے۔ ایجنسی نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top