Latest News

اسرائیل - ایران جنگ میں خطرناک موڑ: خامنہ ای کی وارننگ کے بعد دوبارہ حملہ، درجنوں ہلاک اور سینکڑوں زخمی ( ویڈیو)

اسرائیل - ایران جنگ میں خطرناک موڑ: خامنہ ای کی وارننگ کے بعد دوبارہ حملہ، درجنوں ہلاک اور سینکڑوں زخمی ( ویڈیو)

انٹرنیشنل ڈیسک: اسرائیل نے جمعے کے روز ایران کی جوہری اور فوجی تنصیبات پر بڑے پیمانے پر حملے شروع کیے جس میں جنگی طیاروں اور اسمگل کر کے لائے گئے ڈرونز  سے حملے کئے تاکہ اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکے  اور اعلی جرنیلوں اور سائنسدانوں کو ہلاک کیا جا سکے ۔ اسرائیل نے کہا کہ ایران کے جوہری ہتھیار تیار کرنے سے پہلے یہ حملہ ضروری تھا۔ اسرائیلی حملے کے بعد ایران نے بھی جمعہ کو جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر درجنوں بیلسٹک میزائل فائر کیے، جس سے یروشلم اور تل ابیب کے  اوپر آسمان میں دھماکے ہوئے ۔ ہفتے کی صبح، یروشلم کے اوپر آسمان  میں سائرن اور دھماکوں کی آوازیں دوبارہ سنائی دیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران نے دوبارہ حملہ کیا ہے۔

https://x.com/therealmev__/status/1933611737640808523
حملوں کے درمیان اسرائیلی فوج نے شہریوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل کی ہے۔  ایران کے نیم فوجی پاسداران انقلاب کے ساتھ قریبی تعلقات رکھنے والی ایرانی ویب سائٹ  'نور نیوز'،  نے کہا کہ  نئے حملے شروع ہو گئے ہیں۔ تل ابیب میں ایسوسی ایٹڈ پریس کے صحافیوں نے کم از کم دو ایرانی میزائلوں کو زمین پر گرتے دیکھا۔ دوسرے روز ایران کے حملوں میں زخمی ہونے والے سات افراد تل ابیب کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیل کی فائر اینڈ ریسکیو سروسز نے بتایا کہ یہ لوگ زخمی ہوئے جب میزائل ایک عمارت سے ٹکرایا۔ دریں اثنا، ہفتے کی آدھی رات کے بعد، مرکزی تہران ایرانی فضائی دفاعی نظام کی طرف سے اہداف پر دھماکوں اور گولیوں کی آوازوں سے لرز اٹھا۔
ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی  'تسنیم' نے تہران کے مہر آباد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آگ لگنے کی اطلاع دی ہے، جس میں ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دھوئیں کے غبار اور آگ کے شعلے اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جمعے کے روز اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہم انہیں اس جرم کے بعد فرار نہیں ہونے دیں گے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں 398 افراد ہلاک ہوئے۔ جن میں 78 افراد ہلاک اور 320 سے زائد زخمی ہوئے۔ اسرائیلی ہیلتھ سروسز نے بتایا کہ تل ابیب میں ہونے والے بم دھماکے میں ایک خاتون سمیت 34 افراد زخمی ہوئے۔ 
ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ خطے میں امریکی فضائی دفاعی نظام اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی میں ایران کی طرف سے داغے گئے میزائلوں کو روکنے میں مدد کر رہے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ تقریباً 100 اہداف پر ابتدائی حملے میں تقریبا 200 طیارے شامل تھے۔ اسرائیل کی جانب سے جن مقامات پر حملہ کیا گیا ان میں ایران کی جوہری افزودگی کی اہم تنصیب نتانز میں شامل تھی۔ ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے تہران سے تقریبا 100 کلومیٹر (60 میل)جنوب مشرق میں فورڈو میں ایک اور جوہری افزودگی پلانٹ پر بھی حملہ کیا ہے۔



Comments


Scroll to Top