Latest News

ایران - اسرائیل جنگ: امریکہ کا نیا اعلان- ایران پیچھے نہیں ہٹا تو اگلی کارروائی مزید بڑی ہوگی

ایران - اسرائیل جنگ: امریکہ کا نیا اعلان- ایران پیچھے نہیں ہٹا تو اگلی کارروائی مزید بڑی ہوگی

انٹرنیشنل ڈیسک: ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ اب تیسرے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے اور اب اس میں امریکہ کی براہ راست فوجی مداخلت نے صورتحال کو مزید خطرناک بنا دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حکم پر امریکی فوج نے ایران کے تین بڑے ایٹمی مراکز فوردو، نتانز اور اصفہان پر اسٹیک  فضائی حملے کیے ہیں۔ اس کارروائی کو "طاقتور اور پیغام دینے والی اسٹرائیک کے طور پر بیان کیا جا رہا ہے۔
لائیو اپ ڈیٹ

  • امریکی حملے کے بعد ایران کو دوسرا بڑا دھچکا، حزب اللہ نے ساتھ چھوڑ دیا۔
  •  ایران پر امریکی حملے کے بعد اسرائیل اور ایران جنگ کے خطے میں پھیلنے کا خدشے کے پیش نظر اتوار کو مختلف  ممالک نے سفارتی حل اور تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے ۔ 
  • امریکہ نے B-2 بمباروں اور GBU-57 بنکر بسٹر بموں سے حملے کرکے ایران کے ایٹمی پروگرام کو برسوں پیچھے دھکیلنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ 
  • صدر ٹرمپ نے کہا: اب امن صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب طاقت دکھائی جائے۔
  • وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا: کہ ٹرمپ اور امریکہ نے صحیح وقت پر پوری طاقت سے حملہ کیا، یہ پوری دنیا کی سلامتی کے لیے ضروری تھا۔
  • اسرائیل پہلے بھی اصفہان میں سینٹری فیوج سائٹ پر دو بار حملہ کر چکا ہے۔ 
  • ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا: حملہ آوروں کو ان کے جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔ 
  • ایران نے امریکی اقدام کو "پہلے سے طے شدہ جارحیت" قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ 
  • جنگ کی وجہ سے ایران میں اب تک 657 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 263 عام شہری بھی شامل ہیں۔ 2000 سے زائد زخمی۔ 
  • اسرائیل میں 24 شہری ہلاک، سینکڑوں زخمی۔ میزائل اور ڈرون شمالی علاقوں میں گرے۔ 
  • رانی کے اعلی کمانڈر سعید ایزدی، بہنام شہریاری اور ڈرون فورس کے سربراہ مارے گئے۔ 

عالمی اثرات اور رد عمل
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا: سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے۔ 
روس، چین، ترکی، قطر اور کیوبا نے امریکی حملے پر تنقید کی۔ 
عرب لیگ اور او آئی سی کا اجلاس جاری، مسلم ممالک ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔
عالمی معیشت پر اثر
تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا، خام تیل 110 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ۔ عالمی اسٹاک مارکیٹیں گر رہی ہیں۔ 
ہندوستان ، برطانیہ، جرمنی، کینیڈا نے اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کا مشورہ دیا۔ 
اگلا مرحلہ
امریکہ نے کہا ہے کہ اگر ایران پیچھے نہیں ہٹتا تو اگلا اقدام اس سے بھی بڑا ہوگا۔ 
ٹرمپ انتظامیہ اگلے 72 گھنٹوں میں ایران کے خلاف بحری اور سائبر آپریشن شروع کر سکتی ہے۔ 
ایران نے خبردار کیا ہے کہ اب سے ہر حملے کو براہ راست جنگ تصور کیا جائے گا۔
 



Comments


Scroll to Top