انٹرنیشنل ڈیسک: ایران نے ہفتے کے روز شیراز شہر سے اسرائیل کی جانب بیلسٹک میزائلوں کی ایک بڑی لہر داغی ، جس کے بعد ملک بھر میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔ تل ابیب، یروشلم، حائیفہ، ایلات اور بیر شیبہ سمیت بڑے شہروں میں فضائی حملے کے سائرن بجنے لگے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اسرائیل کے سول ڈیفنس (ہوم فرنٹ کمانڈ)کی طرف سے جاری کردہ ا لرٹ میپ (انتباہی نقشہ) دکھا ہا ہے کہ پورے ملک کو کور کیا گیا ہے - ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا تھا ۔ یہ میزائل حملہ انتہائی بڑا اور منصوبہ بند معلوم ہوتا ہے جو اسرائیل کے لیے اب تک کی سنگین ترین صورتحال بن چکا ہے۔
ایران کی طرف سے داغے گئے میزائلوں کی تعداد سینکڑوں تک پہنچ گئی، جس سے اسرائیل کے بیشتر علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
اسرائیل ڈیفنس فورسز (IDF) نے شہریوں سے محفوظ مقامات پر پناہ لینے کی اپیل کی ہے۔ میزائلوں کے داغے جانے کے بعد کئی عمارتوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جن میں سے بعض کو اسرائیل کے میزائل ڈیفنس سسٹم نے روک لیا۔