Latest News

مسافروں سے بھری بس پر اندھا دھند فائرنگ : 3 کی موت، 7 زخمی

مسافروں سے بھری بس پر اندھا دھند فائرنگ : 3 کی موت، 7 زخمی

نیشنل ڈیسک: پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان میں بدھ کو نامعلوم مسلح افراد نے ایک مسافر بس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔ ایک سینئر افسر نے یہ جانکاری دی۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے بتایا کہ گاڑی کراچی سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ جارہی تھی کہ قلات کے علاقے میں اس پر حملہ کیا گیا۔ فوری طور پر کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
رند نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے میں تین مسافر جاں بحق اور سات دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کو قلات کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق سکیورٹی ادارے، ضلع انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تلاشی آپریشن جاری ہے، سیکورٹی فورسز حملہ آوروں کا پیچھا کر رہی ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top